
حکمران جماعت ن لیگ نے رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کے بیان پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، درخواست ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے دائر درخواست میں اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سینئرسیاستدان اعتزاز احسن کے بیان پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئےکہا کہ اس بیان پر آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی ہوسکتی ہے،آصف علی کی اعتزاز احسن سے متعلق رائے سے اچھی طرح واقف ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک بیان میں اعتزازاحسن نے شریف خاندان کے کیسز کےخاتمے سے متعلق فیصلوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف ہر چیز سےبڑی آسانی سے نکل جاتےہیں، کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ بھاگا ہوا نواز شریف اپنی بیٹی کو ساتھ بٹھا کر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے پریس کانفرنس کرےگا اور اس نظام کو منہ چڑھائے گا، سپریم کورٹ کےججز کی تقرری ناہونے پیچھے بھی نواز شریف کا ہاتھ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15aiataztoheenadalat.jpg