
نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے ٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک معیاری ٹیم ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے سیمی فائنل سے قبل اپنی حریف ٹیم پاکستان کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کئی بار پاکستان کے خلاف کھیل چکے ہیں اور ہم یہ جانتے ہیں کہ یہ ایک خطرناک ٹیم ہے، یہ ایک دلچسپ میچ ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1589425054450089986
انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی بھی ٹیم ٹاپ فور میں پہنچ جاتی ہے تو ہر کسی کے پاس آگے جانے کا ایک جیسا چانس ہوتا ہے، پچھلے مرحلے میں پاکستانی ٹیم شائد یہ سوچ رہی تھی کہ ان کے پاس زیادہ چانس نہیں ہے تاہم انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
ٹیم ساؤتھی نےکہا کہ ہمیں امید ہے کہ جس طرح ہم اس ایونٹ میں کھیل رہے ہیں اسی طرح سیمی فائنل میں بھی پرفارم کریں، فائنل میں جانے کیلئے ہمیں سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دینا ہوگی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر12 راؤنڈ میں پاکستان نے غیر یقینی طور پر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، پاکستان نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنائی ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان9 نومبر کو ایڈیلیڈ میں مقابلہ ہوگا، جیتنے والی ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ جائےگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16timsoutheeepaksemi.jpg