کیویز کے خلاف قومی ٹیم ایک بھی چھکا نہ لگا سکی، کرکٹ فینز بھڑک اٹھے

3cteamsix.jpg

پاکستانی کرکٹرز کیسا پرفارم کریں گے کبھی بھی یقین کے ساتھ کچھ نہیں کہا جا سکتا، جیتنے پہ آئیں تو ہمارے بولرز بھی چھکے لگا دیں نہ جیتنا ہو تو اوپنر،ٹاپ آرڈر، مڈل آرڈر، آل راؤنڈر، بولرز سب ریت کی دیوار ثابت ہوں۔

تفصیلات کے مطابق آج بھی صبح شروع ہونے والے میچ میں اسی طرح ہوا جب کرکٹ فینز نیند چھوڑ کر میچ دیکھنے بیٹھے تو کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شاداب اور ان جیسے باقی بڑے بڑے بلے باز کچھ نہ کر پائے اور نتیجہ یہ نکلا کہ ٹیم 20 اوورز میں صرف 130 رنز اسکور کر سکی۔

اس میچ کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں کوئی پاکستانی بلے باز 20 اوورز کے دوران ایک بھی چھکا نہیں لگا سکا۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے صرف 31 گیندوں پر 5 چھکے جڑ دیئے جس پر کرکٹ فینز سیخ پا ہو گئے۔

تاہم سوشل میڈیا پر بیٹھے پاکستانیوں نے اپنا غصہ میمز اور ٹرولنگ کے ذریعے نکالا۔ شارق شاہد نے کہا کہ میچ ہار چکے ہیں اب دفتر، یونیورسٹی اور کالج پہنچو۔

https://twitter.com/x/status/1579665521293029378
انس نے کہا کہ چھکا کوئی نہیں لگایا کیا یہ ٹیسٹ میچ ہو رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1579695013176676352
بلال نے کہا کہ ٹی 20 کو ٹیسٹ میچ بنانا بھی ایک فن ہے اور فنکار جو یہ کر سکتا ہے وہ ہے افتخار۔

https://twitter.com/x/status/1579673416776699904
کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستانی بیٹرز کے کیچ تھمانے پر میمز بھی شیئر کی گئیں۔

https://twitter.com/x/status/1579675923615731712
شہریار نے بھی پاکستانی مڈل آرڈر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میم شیئر کی

https://twitter.com/x/status/1579667165187567616
ثمرہ نے کہا کہ ریلیکس کریں ہم 10وکٹ سے تو نہیں ہارے نا۔

https://twitter.com/x/status/1579698661558484992
ہنی مغل نے کہا کہ افتخار لگان فلم والے ہاری کاکا ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1579702586420367363
فضہ شیراز نے کہا کہ شان مسعود ہر میچ میں یہی کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1579670209149177856
ایک صارف نے کہا کہ ٹی 20 میچ دیکھتے ہوئے یہ ٹیسٹ میچ کیسے لگا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1579676375581339648
ایک صارف نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے میچ میں کھیلنے کو کچھوے کی چال سے تشبیہ دی۔

https://twitter.com/x/status/1579691248159723521
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
team is only wiining because of Rizwan or Shaheen shah baki sab relo kattey hein,
sab se barha khudgharz player Babar azam, never seen him winning match for Pakistan.
wo apna run rate hi seedha kerta rehta hai.
 

Back
Top