'کیوں ہوا نکل گئی؟' راہول گاندھی صحافی پر برس پڑے

rahual-gandhi-india-d.jpg


بھارتی کانگریس لیڈر راہو گاندھی نریندر مودی کی حکومت سے متعلق سوال پوچھنے پر صحافی پر برس پڑے، کہا کہ آپ نے بی جے پی کیلئے کام کرنا ہے تو اپنے سینے پر ان کا جھنڈا لگائیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی سے ایک پریس کانفرنس کےدوران صحافی نے نریندر مودی سے متعلق ریمارکس پاس کیے جانے سے متعلق سوال پوچھا جس پر راہو ل گاندھی سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے صحافی کو کھری کھری سنادیں۔

راہول گاندھی نے کہا کہ پہلے آپ نے اس طرف سے کوشش کی، پھردرمیان سے کوشش کی اور اب اس طرف سے آپ کوشش کررہے ہیں، آپ تو براہ راست حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی( بی جے پی) کیلئے کام کررہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1639538244776873984
انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے کرنا ہی ایسا ہے تو تھوڑا گھوم کر سوال کریں، کچھ خیال رکھ کر بی جے پی کیلئے کام کرنا ہے تو تھوڑا گھوم گھام کر کریں، اس جواب پر صحافی مسکرا دیا جس پر راہول گاندھی بولے کہ دیکھیں سب لوگ یہ مسکرا بھی رہے ہیں، آپ نے اگر بی جے پی کیلئے کام کرنا ہے تو ان کا ایک جھنڈا لائیں اور اسے اپنے سینے پر سجا لیں۔

راہو ل گاندھی نے کہا کہ پھر آپ ایک صحافی بننے کی کوشش نہیں کریں گے تو میں آپ کو بالکل ویسے ہی جواب دوں گا جیسے میں بی جے پی کے لوگوں کو دیا کرتا ہوں۔
راہول گاندھی نے تھوڑی ڈیر بعد سوال پوچھنے والے صحافی کی جانب بغور دیکھتے ہوئے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہاکہ" دیکھیں ہوا نکل گئی ہےان کی"۔

خیال رہے کہ راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم اور بی جے پی کے رہنما نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی نام کے لوگ کرپٹ ہوتے ہیں، ان کے اس بیان پر ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل کردیا تھا۔
 

shafiqueimran

Minister (2k+ posts)
Yeh message Pakistani log bhi unn so called journalists ko daitay hain jo journalists ka libaas pehn kar looter corrupt PMLN aur PPP kay liye kaam kartay hain.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

یہ غریب بھی دشتِ سیاست میں کئی دہائیوں سے ٹکریں مار رہا ہے لیکن لگتا ہے اسکے ہاتھ پر بھی وزارت عظمیٰ کی کوئی لکیر نہیں