کینیڈا:پاکستانی نژاد نوجوان نے اپنی جان دیکر انسانیت کی اعلی مثال قائم کردی

razaiaahah.jpg


کینیڈا میں ایک پاکستانی نژاد نوجوان نے اپنی جان دے کر دنیا میں انسانیت کی اعلی مثال قائم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان رضا عزیز نے ایک جھیل میں پھنسی خواتین کی کشتی کو نکالنے کی کوشش میں اپنی جان دیدی ۔

کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق رضا عزیز نے خواتین کی کشتی کو کامیابی سے نکال لیا تھا مگر خود جھاڑیوں میں پھنس گئے اور جھیل سے باہر نا آسکے اور اپنی جان کی بازی ہارگئے۔

رضا عزیز نے عزیز کے چچا آصف عزیز کا کہنا تھا کہ رضا تین مہینے پہلے ہی اپنی فیملی کے ساتھ کینیڈا شفٹ ہوا تھا۔

واقعہ کے روز وہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے گیا تھا، جھیل میں پھنسی کشتی میں موجود خواتین نے جب مدد کیلئے آوازیں دینا شروع کیں تو رضا فوری طور پر مدد کیلئے لپکا، رضا تیراکی کا ماہر تھا اور کشتی نکالنے میں کامیاب بھی ہوگیا تھا مگر بدقسمتی سے خود جھاڑیوں میں پھنس گیا۔

رضا کی نماز جنازہ کینیڈا میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعدا د میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے باشندوں نے شرکت کی، جنازے میں شریک افراد اور کینیڈین میڈیا نے پاکستانی باشندے کی بہادری اور جذبہ انسانیت کی ستائش کی۔