کیس واپس لینے کی درخواست اور 10 ماہ ؟ 21 اکتوبر 2022 کو توشہ خانہ ریفرنس کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ آیا ایک ہفتے کے اندر عمران خان نے فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ معطل نہیں کیا لیکن میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن کرانے سے رک دیا (اس دوران الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل نا ہونے کی وجہ سے اس پر عمل درآمد شروع ہو گیا) ۔
سماعتیں چلتی رہیں اس دوران الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ فیصلے کی بنیاد پر چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کاروائی کا آغاز کیا تو عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں کاروائی چیلنج کر دی
عمران خان کے وکیل علی ظفر کے مطابق انہوں نے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی الیکشن کمیشن کی کاروائی کے ساتھ الیکشن کمیشن کا توشہ خانہ ریفرنس فیصلہ (جو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلے ہی چیلنج کیا ہوا تھا) بھی اسی پٹیشن میں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا اور علی ظفر کے بقول انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جاری کاروائی سے متعلق بر وقت مطلع بھی کیا تھا
https://twitter.com/x/status/1721584418500862366
اس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے نومبر 2022 میں لارجر بنچ تشکیل دے دیا اور کہا کہ عمران خان یا تو لاہور ہائیکورٹ میں کیس چلائے یا اسلام آباد ہائیکورٹ میں چلائے دونوں جگہوں پر کیس ایک وقت میں نہیں چلے گا
عمران خان نے 18 جنوری 2023 کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کردی 19 جنوری کو سماعت ہوئی چیف جسٹس نے کہا 25 جنوری کے لیے رکھ لیتے ہیں دوسری طرف کو سن کر فیصلہ کریں گے
اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن اور محسن شاہ نواز رانجھا کے وکیل نے اعتراض اٹھایا اور عدالت کو کہا عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں یہاں اور یہاں کی کاروائی لاہور ہائیکورٹ کو نہیں بتائی پھر کیس یہاں پہلے چل رہا ہے یہی چلنا چاہیے اگر عدالت نے ان کی درخواست واپس لینے کی منظور کرنی بھی ہے تو ان کے خلاف لکھ کر درخواست منظور کرے کیونکہ انہوں نے عدالت سے چیٹنگ کی ہے
پھر معاملہ چلتا رہا چھ سات سماعتیں ہوئیں آخر کار 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ ہوا جو آج چھ نومبر تک محفوظ ہے 19 جنوری سے 6 نومبر تک کے دوران توشہ خانہ ریفرنس فیصلے پر مکمل عمل ہو چکا فوجداری کاروائی میں عمران خان کو سزا ہو چکی نااہلی ہو چکی لیکن 10 ماہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے کیس واپس لینے کی عمران خان کی درخواست پر فیصلہ نا ہو سکا ۔۔۔ ہے نا دلچسپ کہانی ؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saqi111h1h.jpg