کیا 8 فروری کے بعد تحریک انصاف کے حوالے سے عدالتوں کا ماحول بدل رہا ہے؟

hasnnath1i1n3h.jpg

کیا عدالتوں کا ماحول بدل رہا ہے اور آنے والے دنوں میں تحریک انصاف کو ریلیف ملنے کی اُمید ہے؟ سپریم کورٹ کے سینئر صحافی حسنات ملک کے انکشافات

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حسنات مل کا کہنا تھا کہ بظاہر نظر آرہا ہے کہ عدلیہ پر 8 فروری کے نتائج کا اثر ہوا ہے،اداروں کے سربراہان کا بہت اثر ہوتا ہے لیکن نیچے بہت تبدیلیاں ہیں،بہت فرق آ چکا ہے،ججز نے سوالات اٹھانا شروع کردیے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1771270047576604957
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلیشمنٹ کو اصل میں جن چیزوں پر کنسرن ہے،ان پر قاضی فائز عیسیٰ مکمل خاموش ہیں،باوجود اس کے کہ عمران خان نے ان کو لیٹر بھی لکھا۔

انکے مطابق ایک خیال یہ بھی ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیوں کے بعد مطمئن ہے کہ ان کو عدالتوں سے چھوٹا موٹا ریلیف مل بھی جائے تو کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ پی ٹی آئی اندرونی طور پر اتنی الجھ چکی ہے کہ اب یہ کوئی موثر تحریک نہیں چلا سکتے۔

حسنات ملک نے انکشاف کیا کہ ججز کی توہین کے نام پر صحافیوں کو جاری ہونے والے نوٹسز پر سپریم کورٹ کے ججز نے سوالات اٹھائے اور اعتراض کیا کہ ہمارے نام پر ایسا کیوں کیا گیا؟

حسنات ملک کے مطابق بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ شاید قاضی فائز عیسیٰ صاحب کے ڈی ایچ اے اور شہدا کے حوالے سے ریمارکس پر اسٹیبلیشمنٹ ناراض ہو،لیکن میرا نہیں خیال کہ اسٹیبلیشمنٹ ان ریمارکس پر ناراض ہو ،کیونکہ اسٹیبلیشمنٹ کا مین کنسرن ہے پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے معاملے میں قاضی فائز عیسیٰ نے ریاستی بیانیے اور عمل کو کسی طرح سے متاثر نہیں کیا،پی ٹی آئی کو جو ریلیف عمر عطا بندیال صاحب کے دور میں مل رہا تھا،وہ قاضی صاحب کے آتے ہی بند ہو گیا۔

انکا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ فل کورٹ میٹنگ میں ایک جج نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کی خواتین قیدیوں کو ضمانتیں کیوں نہیں دی جارہیں؟کچھ ججز نے ان کے اس موقف کو سپورٹ کیا اور کچھ نے مخالفت کی،عدلیہ کے اندر ایک بحث شروع ہو چکی ہے کہ بس بہت ہو چکا،ہمیں اپنی کھوئی ہوئی اسپیس واپس لینی ہو گی

انکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز میں بھی کیسز کی تقسیم پر بحث ہو رہی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایک طرف ہیں اور باقی سات ججز دوسری طرف ہیں،عدلیہ کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں کہ ہمیں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنا ہوگی
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
yeh sab ab irrelevant ho choka hai.. pti bi Aain qanon ka rag alap rahi hai jis me koyi jan nahi.. is mulk me jis ki latti os ki bens.. napak fouj ka towa maro. murtad bedeen napak fouj ka khatma qareeb hai.
 
Last edited: