
اسلام آبادپولیس کی جانب سے شیئر کی گئی مبینہ طور پر شہباز گل کی تازہ ترین ویڈیو اور تصاویر میں نظر آنے والے شخص کے حوالےسے صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اہم سوالات اٹھادیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گرفتار ڈاکٹرشہباز گل کی کچھ تصاویراورویڈیوز جاری کی ہیں اوردعویٰ کیا ہےکہ ان کی تازہ ترین تصاویر اورویڈیوزہیں،ان مناظرمیں ڈاکٹرشہباز گل کی شکل کا ایک شخص ہسپتال کے ایک کمرے میں بالکل تندرست حالت میں بغیر کسی آکسیجن ماسک بیٹھے ، کھڑے اورچلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیوزمیں دیکھا جاسکتاہے کہ وہ شخص کسی فائل کاجائزہ لیتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے اہلکارسے گفتگو بھی کررہےہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس شخص کو شہباز گل ماننے سے انکار کرتے ہوئے باقاعدہ دلائل دینا اور اسے ن لیگ کی چال قرار دینا شروع کردیا ہے۔
سینیٹر عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ واہ جی واہ! اسلام آباد پولیس کے کرشمات۔۔ ایک ہی دن میں داڑھی بھی آگئی، سر کے بال بھی دوگنے ہوگئے اور نظر بھی ٹھیک ہوگئی۔ مجھے تو یہ ویڈیو ڈیپ فیک لگتی ہے؛ اگر اتنا ہی اچھا سلوک کیا جا رہا تو کسی سے ملاقات کروانے میں کیا حرج؟
https://twitter.com/x/status/1561004896333479936
انورلودھی نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کومخاطب کیا اور کہا کہ آپ کی تحویل میں رہ کر شہباز گل اتنے صحت مند ہوگئےکہ ان کی نظر کی عینک اتر گئی اور ان کے بال بھی گھنے ہوگئے۔
https://twitter.com/x/status/1561000386617438208 https://twitter.com/x/status/1561001726542434304
عدیل حبیب نے تبصرہ کیا کہ ایک وٹس ایپ میسج کی مار یہ معتبر صحافی، جن میں سے کئی اسلام کا بھی سہارا لیتے ہیں، سمجھتے ہیں شاید لوگوں کو پتہ نہیں چلتا
https://twitter.com/x/status/1561163626215505920
صحافی راجہ محسن اعجاز نے تبصرہ کیا کہ اب کیا بولیں گے شہباز گل پر تشدد کا الزام لگانے والے ؟؟ شہباز گل تو گرفتاری کے بعد بغیر عینک کے دیکھنا/پڑھنا بھی شروع ہو گئے ہیں
https://twitter.com/x/status/1561009156638867456
بلاگر وقار ملک نے تبصرہ کیا کہ شہباز گل جو ہمیشہ عینک پہنتے ہیں وہ بغیر عینک کچھ پڑھے بغیر دستخط کر رہے ہیں واہ!!
https://twitter.com/x/status/1561006206181060608
صحافی طارق متین نے انصار عباسی کےسوال کاجواب دیتے ہوئےکہا کہ آپ اپنی آنکھوں پر اعتبار کریں، یہ شخص کہاں سے شہباز گل نظر آرہا ہے؟ مجھے کوئی اور لگ رہا ہےاس لیے میں نے بتادیا۔
https://twitter.com/x/status/1561018249181102081
صحافی شاہد ثقلین کا کہنا تھا کہ ویسے دیکھنے سے لگتا ہے کہ شہباز گل سے شکل ملتی ہے مگر کوئی بہتر ہمشکل بھی ہو سکتا تھا۔۔ مطلب کیا سمجھ رکھا ہے عوام کو۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1561017516427583488
فیاض شاہ نامی صارف نے کہا کہ شہباز گِل کا قد 6 فٹ سے زیادہ اور جسم بھاری ہے۔ شہباز گِل کی مبینہ وڈیو والے بندے کی ہائیٹ 5 فٹ 7 انچ سے زیادہ نہیں لگ رہی، جسم بھی ہلکا ہے اور سب سے اہم بات کہ اِس کے سر پر گھنے بال ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1561004321923383296
وقار فیض نے تبصرہ کیا کہ جعلی حکومت کا ایک اور جعلی کارنامہ ۔۔ عین اس وقت جب اسلام آباد میں عمران خان نے ریلی کا آغاز کرنا تھا شہباز گل کی فیک ویڈیو جاری کر دے گئی جس میں واضح نظر آ رھا ھے کہ جعلی بال لگا کر ڈیپ فیک ویڈیو ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1561011248132767745
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کب تک فیک شہباز گل کو پیش کرینگے آپ لوگوں سے قوم حساب کتاب کرینگے ، ظلم کا جواب دینا ہوگا
https://twitter.com/x/status/1560998408059494400
فرزانہ نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کو نظر کی عینک لگی ہوئی ہے مگر پولیس کی تحویل میں وہ اتنے ٹھیک ہو گئے کہ نظر کی عینک کے بغیر ہاسپٹل کے بل دیکھ کر سائین بھی کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1561002024820285440
سعید احمد نے کہا کہ شدید ترین المیہ یہ ہے کہ اس پلانٹڈ ویڈیو میں اسلام آباد پولیس بھی شامل ہے یہ ریاستی ادارہ ریاست کیلئے کام کرتا ہے یا سیاسی محرکات کیلئے؟
https://twitter.com/x/status/1561003265239793671
ایک اور صارف بولےکہ یہ ثابت کرنے والا کہ یہ تصویر شہباز گل کی ہے آنکھوں اور دل دونوں سے اندھا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1561011563024228357
ارسلان بلوچ نے کہا کہ آپ کو دوبارہ کوشش کرنی ہوگی، ویسےآپ سے نہیں ہوپائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1561011353757827074
ایک صارف نے اسے مریم نواز شریف اور مریم اورنگزیب کی چال قرار دیتے ہوئے دونوں کی ایک تصویر شیئر کرڈالی۔
https://twitter.com/x/status/1561012277528219652
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gil1l1h1h111.jpg