
سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے اپنے تازہ ترین بیان میں آرمی چیف کیلئے ایک پیغام دیا ہے جس سے یہ تاثر مل رہا ہے جیسے وہ ملک میں مارشل لاء لگانے کی دعوت دے رہے ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تباہ کن صورتحال سے دوچار ہےمعشیت نزاع کے عالم میں ہے ملک دیوالیہ ہونے والا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ایک دوسرے کے خون کی پیاسی سر تک کرپشن میں ڈوبی سیاسی لیڈرشپ بے پرواہ ہے ایسے میں جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب کے پاس حالات سدھارنےکی سکت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1528761043606024194
کامران خان نے اپنے بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصویر بھی شیئر کی اور کہا کہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہنا بھی جرم ہے۔
سینئر صحافی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا، صالحہ احمد نے کہا کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنا آئینی و اخلاقی طور پر جرم ہے، اس سے باز رہا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1528792422100217861
رانا عبدالباقی نے کہا کہ ابھی وہ وقت نہیں ہے، اس حکومت کو اپوزیشن کی گرفتاریاں اور لانگ مارچ کو روکنے کی رکاوٹیں کھڑی کرنے دیں پھر بھی عمران خان کا مارچ اسلام آباد پہنچ
جائے گا، بہترین حل فوری انتخابات ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1528787081824182273
ہانیہ نامی صارف نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کیا اور کہا کہ آپ سے درخواست کی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1528786865792331776
ایک صارف نے ترجمان پاک فوج کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ کامران خان کہتے تو ٹھیک ہیں کہ آپ نے ملک کے دیوالیہ نکلنے کا تماشہ دیکھنا ہے یا انتخابات کرواکے ملک کو بچانا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1528781099438153728
بلال ملک نے کامران خان کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بالکل آرمی چیف کو چارج لینا چاہیے اور اس کرپٹ حکومت کو گھر بھیج کر ملک میں فوری انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1528789175272673280
https://twitter.com/x/status/1528786774243385357