
توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کو عارضی ریلیف دیدیا ہے جس کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار اور سیشن کورٹ کو حکم دیا ہے کہ دوبارہ سن کر فیصلہ کرے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونیکا فیصلہ وہی جج ہمایوں دلاور کرے گا جس نے دو بار اس کیس کو قابل سماعت قرار دیا جس کی جانبداری اور کنڈکٹ پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں جسے پی ٹی آئی وکلاء تعصب زدہ جج قرار دے چکے ہیں۔
کچھ صحافیوں اور تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ عمران خان کیلئے عارضی ریلیف تو ہے ہی لیکن اس سے زیادہ جج ہمایوں دلاور کو کھلی چھٹی دیدی ہے کہ وہ جو چاہے کرے اسے کوئی روک نہیں سکتا۔کچھ کاکہنا ہے کہ جسٹس عامر فاروق نے ورادت ڈالی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ممکن ہے کہ کل ہی جج ہمایوں دلاور تحریک انصاف سے وکلاء سے حتمی دلائل لے اور اسکے فورا بعد ایک ہی دن میں کیس کو قابل سماعت قرار دیکر فیصلہ سنادے۔
اس پر صحافی ثاقب بشیر سے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا لب لباب یہ ہے عمران خان کی لیگل ٹیم جو چاہتی تھی بظاہر ان کو عارضی ریلیف مل گیا ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور ہی سماعت کریں گے 4 مئی کے بعد 8 جولائی کا قابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج کے ایک ہی لیگل پوائنٹ پر دو دفعہ کیے گئے فیصلے کالعدم قرار دیا جانا بہت ہی غیر معمولی صورتحال ہے
https://twitter.com/x/status/1687405425354743808
انتظار پنجوتھا نے ردعمل دیا کہ ہائی کورٹ نے عجیب ترین فیصلہ دیا ہے ایک طرف گواہان کی طلبی پر نوٹس اور دوسری طرف ریمانڈ کر کے ریمانڈ بھی نہیں کیا اور حتمی دلائل بھی ساتھ ہی کہا ہے یہ کیسے ہو سکتا کہ ہمارے گواہوں کے فیصلے سے پہلے ہم حتمی دلائل دیں اور وہاں ایک بار پھر کوئی سٹے بھی نہیں دیا گیا
https://twitter.com/x/status/1687424917770321920
ارم زعیم کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کارٹون نیٹ ورک کھول رکھا ہے توشہ خانہ کیس پر ہمایوں دلاور نے دو بار فیصلہ دیا اور دونوں بار عامر فاروق نے اُسے معطل کیا لیکن دونوں بار اُسی ہمایوں دلاور کو کیس واپس بھیج دیا جس کا فیصلہ معطل کیا تھا۔ آج تیسری بار پھر یہ ہی شعبدہ بازی کی ہے
https://twitter.com/x/status/1687421964929921024
احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ جسٹس عامر فاروق نے بنیادی طور پر عمران خان کے وکلا کو باندھ کر جج ہمایوں دلاور کو کھلی آزادی دی ہے درخواست قابلِ سماعت ہونے کا فیصلہ بھی جج دلاور کرے گا، ساتھ ہی حتمی دلائل سن کر اکٹھا فیصلہ دے گا حقِ دفاع بحال کرنے والی درخواست زیرِسماعت ہی رہ جائے گی
https://twitter.com/x/status/1687420967122006016
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wahhasiaamssha.jpg