کیا پاکستان کی شکست کی وجہ سعودشکیل کا متنازعہ آؤٹ دینابنی؟

saudahs.jpg

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بیٹر سعود شکیل کو تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیے جانے کے فیصلے پر سوالات اٹھ گئے۔ کھانے کے وقفے سے پہلے آخری اوور میں سعود شکیل 94 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ مارک ووڈ کی ایک گیند سعود شکیل کے بیٹ کو چھوتی ہوئی وکٹوں کے پیچھے گئی جسے اولی پوپ نے ڈائیو لگاتے ہوئے کیچ کر لیا۔

انگلش بولر، وکٹ کیپر اور دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے کیچ آؤٹ کی اپیل کی گئی تاہم امپائر علیم ڈار نے فیصلہ تھرڈ امپائر پر چھوڑ دیا۔ تھرڈ امپائر نے کئی بار ویڈیو کو غور سے دیکھنے کے بعد سعود شکیل کو آؤٹ قرار دیا۔

سعود شکیل کو آؤٹ قرار دیے جانے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر اسے متنازع کیچ قرار دیکر کہا گیا کہ شک کا فائدہ بیٹر کو جانا چاہیے تھا۔ جبکہ معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا اولی پوپ نے کلین کیچ لیا؟
https://twitter.com/x/status/1602196291865411584
صحافی فیضان لاکھانی نے کیپشن میں دیکھنے والی آنکھیں بنائیں
https://twitter.com/x/status/1602196694220824576
مشہور کرکٹ فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ آپ اس کیچ پر کیا کہتے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1602197730302087176
کرکٹر کامران اکمل نے کہا ان کے لیے یہ ہلا دینے والا آؤٹ تھا۔
https://twitter.com/x/status/1602196157811269632
کرکٹ پاکستان نے کہا کہ جول ولسن کے اس فیصلے نے ان کی کریڈیبیلٹی پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1602204802334720001
مائیکل ووگن نے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے کہ میں نے گیند کو گراؤنڈ چھوتے ہوئے دیکھا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1602199370979500033
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)

It's not out. Bad decision.
 
Back
Top