کیا پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ سکے گا؟

%5Bsksahhssa.jpg

راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست، کیا پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچے گا؟انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2021-23 کے لیے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 72.73 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہونے لگے۔ پاکستان کی ہوم سیریز میں شکست کی صورت میں بھارت کے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2021-23 کے لیے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 72.73 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ 60 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے، سری لنکر 53.33 پوائنٹس لیکر تیسرے، بھارت 52.8 پوائنٹ لیکر چوتھے اور پاکستان 46.67 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ترتیب میں اس کے بعد ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ چھٹے اور ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 5 ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے اور اگر بھارت کو آسٹریلیا سے 1 ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی تو اسے بنگلہ دیش کیخلاف کلین سویپ کرنا ہو گا۔

دوسری طرف بھارت اور آسٹریلیا اگر اپنی اپنی ٹیسٹ سیریز میں فاتح رہتے ہیں تو پاکستان فائنل کی دوڑ سے نکل جائے گا ، ایسے ہی اگر آسٹریلیا کے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری ٹیسٹ میں کامیابی اور جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں صرف 2 میچز جیت لیے تو اس کی فائنل میں جگہ بن جائے گی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سے ایک میچ جیت چکا ے جبکہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز اسی ماہ شروع ہو گی۔
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
agar Zimbabwe, Bangladesh,Sri Lanka, West Indies se home series khaile ga to pohanch jaey ga.. oh bhai kin se umeed laga k bhaithey ho? batting pitch per jo 120 overs mein 340 runs nahi bana sakte wo Final khailein gay test champion ship ka..
 

Back
Top