
پاکستان میں ڈالر کا اصل ریٹ آخر کیا ہے؟ 227 روپے، 260 روپے یا یہ دونوں ہی نہیں؟
بینکاری کی زبان میں ڈالر کی قیمت کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ ڈالر خریدنا چاہتے ہیں یا اسے فروخت کرنا اور کام کے لیے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں رائج ریٹ موجود ہوتے ہیں۔
عموماً بینکوں کے ذریعے ڈالر میں کی جانے والی ادائیگیوں پر انٹر بینک یعنی سرکاری ریٹ نافذ العمل ہوتا ہے تاہم متعدد پاکستانی بینک غیر ملکی ادائیگیوں پر ’اوپن مارکیٹ‘ میں ڈالر کے ریٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔
یعنی اگر آپ اپنے بینک اکاؤنٹ، جس میں پاکستانی روپے ہیں، سے کسی ایئرلائن کی ٹکٹ خریدیں گے تو آپ کو ہر ڈالر کے عوض زیادہ روپے دینا ہوں گے۔
سینئر صحافی صابر شاکر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ڈالر کی اصل قیمت بتائی گئی ہے۔ رفتار نامی سوشل میڈیا کامرس ایکسپرٹ کا دعویٰ ہے کہ ڈالر کا ریٹ سونے کی قیمت کے مطابق طے ہوتا ہے، اس طرح ایک اونس سونے کی قیمت 1830 ڈالر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1611797824580067333
اس طرح ایک گرام سونے کی قیمت 58 ڈالر بنتی ہے، پاکستانی روپوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار روپے ہے، پر گرام سونا 16 ہزار 20 روپے کا بنتا ہے، اب اگر روپے اور ڈالر کی قیمت کا موازنہ کریں تو ڈالر کی اصل قیمت نکل آئے گی جو کہ 272 روپے بنتی ہے۔
رفتار کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈالر کی قیمت 46 روپے تک کم اس لیے بتا رہا ہے تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ اسحاق ڈار نے ڈالر کا ریٹ روک رکھا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dolla1h1121.jpg