
سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ مریم صفدر کی ویڈیو لیک کرنے پر چینل نے منصور علی خان کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔۔ علیم خان نے منصورعلی خان کو مریم نواز کے کہنے پر نوکری سے نکالا
اس پر منصور علی خان کا ردعمل سامنے آگیا جنہوں نے نوکری سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے اور اپنے استعفیٰ کی وجوہات بتادیں۔
https://twitter.com/x/status/1654132196016553987
اپنے ٹوئٹر پیغام میں منصور علی خان کا کہنا تھا کہ میں نے صرف ایک امید افزا کیریئر کے مواقع کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سما ء ٹی وی اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی ’’دباؤ‘‘ نہیں تھا اور نہ ہی مریم نواز کا اوریجنل ویڈیو کلپ سماء ٹی وی سے لیک ہوا ہے۔
انکا مزید کہناتھا کہ اگلی بار ایسی افواہیں پھیلانے سے پہلے مجھے کال کریں۔
دوسری جانب کچھ صحافتی حلقوں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ منصورعلی خان نے سماء ٹی وی سے استعفیٰ دیکر ہم نیوز کو جوائن کرلیا ہے جس کی باضابطہ صداقت نہیں ہوسکتی۔ کہاجارہا ہے کہ منصور علی خان مہر بخاری کی جگہ شو کریں گے جنہوں نے حال ہی میں اے آروائی نیوز جوائن کیا ہے اور آج کل پروبیشن پیریڈ پہ ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/masnsahshas.jpg