
کیا واقعی شراب میں مچھلی ڈال دیں تو شراب حلال ہوجاتی ہے؟ سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
جمعیت علمائے اسلام ف کے رکن قومی اسمبلی اور انسداد منشیات کمیٹی کے چیئرمین مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ شراب کو حلال کرنا ہے تو اس میں مچھلی ڈال دیں ، شراب جائز ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مولانا صلاح الدین ایوبی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے جب انہوں نےکہا کہ اگر شراب میں مچھلی ڈال دیں تو وہ سرکہ بن جاتی ہے جسے پینا حرام نہیں ہوگا۔
ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اس کے علاوہ اور کیا طریقہ ہے جس کو استعمال کرکے شراب کو حلال کیا جاسکتا ہے ؟ جس پر مولانا نے جواب دیا کہ آپ کسی دن وقت نکال کر مدرسے کا چکر لگائیں آپ کو پورا نظام دکھائیں گے جس سے شراب کو حلال بنایا جاتا ہے۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں ملک میں شراب کو حلال کیا جائے ؟ جس پر جواب دیتے ہوئے مولانا نے کہا کہ جس چیز کو اللہ پاک نے حرام قرار دیدیا ہے ہم اسے کیسے حلال کرسکتے ہیں، میں نے شراب کو جائز کرنے کے طریقے سے متعلق بات ایک مثال کے طور پر کی۔
انہوں نے کہا کمیٹی کے اجلاس میں بات ہورہی تھی کہ مولوی بھنگ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں آپ لوگ بھنگ کا پیچھا چھوڑ دیں، کوئی حکمت عملی بنا لو کہ حرام کو حلال کردیا جائے، مولوی سے پوچھ ہو، اس پر مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر شراب کے پیالے میں مچھلی ڈال دی جائے تو وہ شراب نہیں سرکہ بن جاتی ہے اور حرام بھی نہیں رہتی۔
احسن جان کا کہنا تھا کہ بات کو غلط رنگ نہ دیں، انگوری شراب میں مچھلی ڈالنے سے وہ سرکہ بن جاتی ہے
https://twitter.com/x/status/1449560583032950785
ظہیر احمد گوندل نے مولانا کے اس فتوے کو عادی شرابیوں کیلئے خوشخبری قرار دیا
https://twitter.com/x/status/1449560462614478850
صہیب بلوچ نے تبصرہ کیا کہ سب سے پہلے جہنم میں یہی دین کے ٹھیکیدار ڈالے جائیں گے جو اپنے چسکے کیلئے دین میں گنجائشیں نکالتے ھیں حرام کو حلال کرتے کرتے ھیں۔
https://twitter.com/x/status/1449484751199522818
درویش کا کہنا تھا کہ میں نے سنا تھا ایک مچھلی پورے تالاب کو گندا کر دیتی ہے، یہاں تو مچھلی تالاب کو صاف اور جائز کر رہی ہے، وہ بھی شراب کی۔
https://twitter.com/x/status/1449480539807883268
جلیل افغان نے طنز کیا کہ صاحب اب تو شراب پینے دے کیونکہ کے مچلی ڈالنے سے شراب شراب نہیں رہتی۔
https://twitter.com/x/status/1449430040475799553
قاضی طاہر نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ہم نے تو فقہ میں پیاز نمک یا دھوپ رکھنے سے سرکہ بنانے کا پڑھا اور سنا تھا لیکن جمعیت علماء اسلام کے پارلیمینٹین ممبر نے مچھلی کو شراب میں ڈال کر پینا جائز قرار دیا
https://twitter.com/x/status/1449315224331378688
قاضی طاہر کامزید کہنا تھا کہاب کوئ جمعیتی رہنماء ہے کہ اسے جواب طلب کرے یا کوئی مدرسہ مولانا صلاح الدین سے اس مسئلے کی وضاحت طلب کرے؟
مولانا صلاح الدین ایوبی نے اپنے انٹرویو پر وضاحت دی کہ میرا ایک انٹرویو جس کو غلط تعبیر دی گئی ہےجس میں شراب میں مچھلی کےحوالےسےمیرےمؤقف کوغلط طریقے سے پیش کیاگیاہے،میراکہنا تھاکہ شراب میں مچھلی ڈال دی جائےتواس سےشراب کی حقیقت تبدیل ہوجائے گی اور یہ سرکہ بن جائے گا تو وہ سرکہ استعمال کرنا جائز ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1449462326441259009
مولانا کا مزید کہنا تھا کہ باقی اللہ ہدایت دے جو اسطرح علماء کو بدنام کرنے کی کوششوں میں رہتے ہیں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sharib111.jpg