
جیونیوز کے صحافی حیدرشیرازی نے ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے گارڈز کا سوال پوچھنے کی وجہ سے مجھ پر حملہ کردیا
انہوں نے مزید کہا کہ سوال پوچھا کہ ایک سابق وزیراعظم کو قتل کے مقدمے میں پھانسی لگا دی تھی کیا آپ کو ریلیف ملے گی۔؟ یہ پوچھنا تھا کہ مجھ پر حملہ کر دیا گیا
https://twitter.com/x/status/1683356784696897537
اس پر دنیانیوز کے صحافی محمد عمران جو اس واقعہ کے عینی شاہد تھے انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا تھا جب گارڈ اور آپ کے درمیان تلخی ہوئی لیکن بطور صحافی ہمیں چیزوں کو بڑھاچڑھاکر پیش نہیں کرنا چاہئیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ انٹرنس کی سیڑھیوں پر پر عمران خان کو روکنا چاہ تھے جبکہ آپ کو پتہ ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر وہاں رُکنا مشکل تھا ۔سوال ہمارا حق لیکن جواب کا حق دوسرے کا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1683385399752921090
احمد وڑائچ نے کہا کہ پہلی بات: خان جو بھی جواب دیتا وہ TV پر تو تم لوگ چلا نہیں سکتے، کل اوقات یہ ہے، پھر یہ مائیک لے کر ایسے بھاگ دوڑ کیوں کرتے ہو؟؟ دوسرا: سپریم کورٹ میں موجود صحافیوں کی گواہی ہے کہ تم راستے میں کھڑے ہوئے، جس پر کوئی بھی ہوتا تو یہی ردعمل دیتا
https://twitter.com/x/status/1683389683529838592
ارم زعیم نے کہا کہ گارڈ نے سوال پوچھنے پر نہیں بلکہ راستہ روکنے پر پیچھے ہٹایا۔
https://twitter.com/x/status/1683414231377408001
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/haiderhas.jpg