جب بینظیر بھٹو کی حکومت 1990 اور پھر 1996 میں وردی والوں کی ایماء پر برطرف کی گئی تو ان پر اور ان کے خاندان پر بدعنوانی کے الزامات لگے۔ سوئس بینکوں کا پیسہ، سرے محل اور جانے کیا کیا۔
مشرف دور میں بے نظیر کے غیر ملکی اثاثوں کے ثبوت خرید کر حاصل کیے گئے، مگر اس کے بعد کیا ہوا، ہم جانتے ہیں۔ وردی والوں نے بے نظیر کے ساتھ 'کہا سنا معاف' کر لیا اور نہ کھایا نہ پیا اور گلاس توڑا بارہ آنے۔
جب بے نظیر اور زرداری پر نواز شریف اور باقی 'محب وطن' پاکستانی لعن طعن کر رہے تھے، تب کسی کے فرشتوں کو بھی خبر نہیں تھی کہ خود نواز شریف اپنے بچوں کے نام پر 1993 سے 2007 کے دوران آف شور اثاثے بنا چکے ہیں۔ لیکن ہماری آئی ایس آئی چوں کہ دنیا کی نمبر ون ایجنسی ہے، کیا وہ بھی نواز شریف کے اس کارہائے نمایاں سے لاعلم تھی؟ کیا نواز شریف کی ایجنسی، پاک فوج کی دنیا کی نمبر ون آئی ایس آئی کو جل دینے میں کامیاب ہو گئی تھی یا سب کچھ آئی ایس آئی اور باقی بھائیوں کے دست شفقت کے نیچے ہو رہا تھا؟
چلیں ہم یہاں آئی ایس آئی اور ان کے جرنیلی ڈیڈیز کو شک کا فائدہ دے دیتے ہیں۔ ہم فرض کر لیتے ہیں کہ نواز شریف نے کمال ہوشیاری سے وردی والوں کو اندھیرے میں رکھ کر اپنا کام کیا۔
مگر اس زرداری کا کیا کریں جس کے قصے زبان زد عام تھے؟ جس کے سوئس اکاؤنٹس اور غیر ملکی اثاثے آج بھی وردی والے محب وطن پاکستانیوں اور آئی ایس آئی کے مار خوروں، چیتوں اور تیندووں کا منہ چڑا رہے ہیں؟
زرداری کو کس خوشی میں چھوڑا ہوا ہے؟
زرداری کے علاوہ باقی چوروں کو گردن سے پکڑ کر کب ثاقب نثار بونے فراڈیئے کی عدالت میں گھسیٹ رہے ہو؟
آئی ایس آئی اور فوج کے باقی کرتا دھرتا کب عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہو رہے ہیں؟ ان سے کب پوچھوگے کہ تم لوگوں کو سیاست دانوں کے بیڈرومز کی تو ساری خبریں ہوتی ہیں، تو پھر پناموں کی خبر کیسے نہ ہوئی؟
اور اس سے بڑا، ون ملین ڈالر کا سوال، ان چوروں سے ابھی تک کتنا پیسہ نکلوایا ہے؟
کم سے کم گلاس کے بارہ آنے تو نکلوالو، بے غیرتو۔
اور اگر واقعی نواز شریف کو محض اس لیے لوٹ مار اور بد عنوانی کی رعایت دی گئی کہ وہ 1990 کی دہائی میں کسی نہ کسی طور وردی والوں کا منظور نظر تھا، تو کیا ہم اس سے یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ آج جو عمران خان اور اس کی قماش کے لوٹے وردی والوں کے بوٹ چاٹ رہے ہیں، وہ بھی نواز شریف کی طرح یا کسی اور طرح حرام خوری میں مصروف ہیں، مگر وہ زرداری کی طرح اس لیے دھر نہیں لیے جارہے کیوں کہ ان کے لیے سب کچھ حلال ہے؟

Last edited: