
معروف مزاحیہ یوٹیوبر نادر علی کی یوٹیوب سے آمدنی کا راز کھول دیا۔۔آپ کیا دکھانا چاہ رہے ہیں؟ اور عوام کیا دیکھنا چاہتی ہے یہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں: نادر علی
آن لائن پلیٹ فارم اردو فلکس پر سابق فاسٹ بائولر قومی کرکٹ ٹیم شعیب اختر کے شو میں یوٹیوب پر P4Pakao کے نام سے شو کرنے والے معروف کامیڈین نادر علی نے شرکت کی۔
شعیب اختر نے یوٹیوبر نادر علی سے کہا آپ اب تقریباً یوٹیوب سے 6 سے 7 کروڑ روپے ماہانہ کما رہے ہیں جس کا ہم نے اپنے ذرائع سے پتا لگایا ہے جس پر نادر علی نے کہا آپ 6 سے 7 کروڑ افغانی روپے کی بات کر رہے ہیں؟ پھر کہا افغانی کرنسی تو اب ہماری کرنسی سے بھی مضبوط ہو چکی ہے اب یہ مذاق بھی نہیں کر سکتے۔
نادر علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ 6 سے 7 کروڑ افغانی روپے پاکستانی کرنسی میں اڑھائی لاکھ روپے بن گئے ہیں۔
شعیب اختر نے پوچھا کہ اچھا یوٹیوبر بننے کیلئے کوئی آسان رستہ بتائیں؟ جس پر نادر علی نے کہا کہ میرے خیال میں مستقل مزاجی کامیابی کی کنجی ہے۔ زیادہ تر افراد جلدی مایوس ہو جاتے ہیں کہ ویوز نہیں مل رہے، مزہ نہیں آرہا، لوگ میری ویڈیوز نہیں دیکھ رہے، ایسا نہیں کرنا چاہیے بلکہ ڈھیٹ ہو کر لگے رہنا چاہیے، اپنے کانٹینٹ کو بہتر سے بہتر بنانا چاہیے۔
نادر علی نے کہا کہ آپ کیا دکھانا چاہ رہے ہیں؟ اور عوام کیا دیکھنا چاہتی ہے یہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں، عوام جو چاہتے ہیں وہ کر لیا تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی، آپ سو رہے ہوں گے اور آپ کے پیسے بن رہے ہوں گے۔
شعیب اختر نے اس موقع پر پھر 6 سے 7 کروڑ کا ذکر کیا اور کہا کہ میں ایف بی آر والوں کو آپ کے پیچھے لگانا چاہتا ہوں جس پر نادر علی نے کہا کہ ایف بی آر والے پہلے ہی میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
شعیب اختر نے نادر علی کے جواب پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی بات نہیں ہے نادر علی ایک فقیر آدمی ہے جنہوں نے بہت محنت سے یوٹیوب پر اپنا نام بنایا ہے۔ نادر علی نے کہا کہ مذاق کو سائیڈ پر رکھ کر بتاتا ہوں کہ کوئی شخص بھی چاہتے آن لائن بہت اچھی کمائی کر سکتا ہے لیکن اس کے لیے مسلسل کام کرنا پڑے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nadir-aliaaha.jpg