
عمران خان کے نکاح کیس میں پھرتیاں۔۔ کیس کی سماعت 28 اپریل کو ہونا تھی، درخواست گزار محمد حنیف نے آج ہی جلد سماعت کی استدعا کی اور آج ہی منظور کرلی گئی جس کے بعد مفتی سعید کا بیان ریکارڈ کروایا گیا۔۔
عمران خان کا نکاح پڑھانیوالے مفتی سعید عمرہ پر تھے اور انہوں نے 28 اپریل کو واپس آنا تھا لیکن مفتی جلدی سعیدواپس آگئے اور عدالت کو بیان بھی ریکارڈ کروادیا
مفتی سعید نے آخری عشرہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں عبادات میں گزارنا تھا اور انہوں نے درخواست گزار مفتی حنیف کے ذریعے عدالت کو بتایا بھی تھا کہ وہ 28 اپریل کو عید کے بعد واپس آئیں گے مگر انکا اچانک واپس آنا، سماعت 28 کی بجائے فوری ہونا اور اسی روز بیان ریکارڈ ہونا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1646060425404923904
واضح رہے کہ مفتی سعید پر الزام ہے کہ وہ بینظیر کی حکومت الٹنے کی سازش “ آپریشن خلافت “ میں کچھ جرنیلوں کے ساتھی تھے ، مفتی سعید اسٹیبلشمنٹ کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں، انکے بارے میں یہ دعویٰ بھی کیا جاتا ہے کہ انہوں نے جنرل باجوہ کے سسر کادوبارہ نکاح پڑھایا تھا۔
عمران خان کا کیس لڑنیوالے وکیل انتظار پنجوتہ نے لکھا کہ مفتی سعید کیس سوائے میڈیا ٹرائل کے کچھ بھی نہیں قانونی لحاظ سے اس کہانی میں کچھ ایسا نہیں کہ عدالت اس میں الزام علیہان کو سمن جاری کر سکے جو الزام لگایا جا رہا اگر سچ بھی مان لیا جائے تو بھی یہ جرم نہیں محض بے قاعدگی ہے لہذا مفتی صاحب اس جھوٹے بیان سے بہتر تھا اپنا عمرہ ہی مکمل کر لیتے
https://twitter.com/x/status/1646072731740381185
ایڈوکیٹ علی اعجاز بٹر کا کہنا تھا کہ یہ ہے وہ مفتی سعید جواپناعمرہ ادھورا چھوڑکراسلام آباد کچہری بیان ریکارڈ کروانے پہنچ گیاہےمگرحقیقت یہ ہےکہ ہمیں بہت کم ظرف اور کمینےدشمن ملے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کےایک بچی کےحوالےسے باتیں ہوتیں ہیں۔ہم بھی کیا ٹیسٹ کروائیں ؟کیا ہم بھی مریم نواز کے خلاف استغاثہ دائرکریں ؟ لیکن عمران خان کا ظرف دیکھیں ہمیں ہمیشہ کہا کہ ہم اس حد تک نہیں گرسکتے۔
https://twitter.com/x/status/1646074761565417473
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/muftiahsaahs.jpg