
مریم نواز اپنی ہر تقریر اور بیان میں عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں اور ان پر نہ صرف تنقید بلکہ سنگین الزام لگارہی ہیں۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی تقریر میں سوائے عمران خان کے لفظ کے کچھ خاص نہیں ہوتا، اگر مریم نواز کی تقریر سے "عمران خان" لفظ نکال دیا جائے تو پیچھے کچھ نہیں بچتا۔
سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر مریم نواز پر عمران خان کا نام لینے پر پابندی لگ جائے تو مریم نواز کے پاس کہنے کو کچھ نہیں رہے گا، اسکی تقریروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عمران خان فوبیا کا شکار ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اگر مریم نواز کسی جلسے یا تقریب میں تقریر کرے تو آپ نوٹ کرلیں مریم نواز کی تقریر میں لفظ عمران خان ، عمران خان، عمران خان ہوگا، مریم نواز کی تقریر، تقریر کم اور عمران نامہ زیادہ ہوتا ہے۔
سجاداحمد کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی تقریر سے لفظ عمران خان نکال دیں تو پیچھے صرف یہی بچتا ہے سن رہے ہو ناں۔ دو گے ناں۔ کرو گے ناں۔ لو گے ناں۔ ناں ناں ناں
https://twitter.com/x/status/1522870024737800193
ڈائریکٹ حوالدار نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ مریم کی تقریر سے عمران خان نکال دیں تو پیچھے وہی بچتا ہے جو حکومت کی تین سالہ کارکردگی سے پچھلی حکومت، نواز شریف لفظ نکالنے سے بچتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1450018028998086659
سرمد حمید نے تبصرہ کیا کہ مریم نواز کی تقریر میں صرف عمران خان عمران خان ہوتا ہے، صبح عمران خان، دوپہر عمران خان، رات عمران خان، آج عمران خان، کل عمران خان
https://twitter.com/x/status/1522632280530903045
احتشام الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریر میں میں میں گننے والوں نے آج مریم نواز کی تقریر میں عمران خان عمران خان عمران خان پر کوئ رپورٹ نہیں بنائ کہ کتنی دفعہ عمران خان کا نام لیا گیا۔ گنتی بھی کریں۔
https://twitter.com/x/status/1522681971423518721
وقاص نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز اپنی فتح جنگ تقریر میں 300 سے زائد بار عمران خان کا نام لے چُکی ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1522628858066964480
عائشہ بھٹہ کا کہنا تھا کہ آج مریم نواز کا جلسہ نہیں “عمران نامہ” تھا!
https://twitter.com/x/status/1522681220299202561
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-ik111.jpg