کیا مریم نواز کی زیرقیادت مسلم لیگ ن کا دورہ چین سرکاری دورہ بنادیا گیا؟

maryamdoah1i12.jpg

کیا مریم نواز کی زیرقیادت مسلم لیگ ن کا دورہ چین سرکاری دورہ بنادیا گیا؟

مریم نواز کے دورہ چین سے قبل احمد وڑائچ نے اس دورہ کو حکومتی دورہ کی بجائے مسلم لیگ ن کا دورہ قرار دیا تھا۔ انکے مطابق یہ خالصتا ایک سیاسی جماعت کا دورہ تھا جسے سرکاری دورہ بنادیا گیا جبکہ دیگر صحافیوں نے پنجاب حکومت کے وسائل، ائیرفورس کا جہاز استعمال کرنے پر بھی سوال اٹھایا؟

اپنے ایکس پیغام میں احمد وڑائچ نے لکھا کہ چینی حکمران جماعت (کمیونسٹ پارٹی) کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کا مقصد "غیر ملکی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں" سے تعلقات بہتر بنانا ہے۔ یہ کوئی حکومتی ادارہ نہیں، ایک سیاسی جماعت کا ذیلی ادارہ ہے۔ کیا مریم نواز وہاں بطور نمائندہ ن لیگ گئی ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1866389777836290411
انہوں نے مزید کہا کہ 10دسمبر کو کی گئی ٹویٹ کی تصدیق مریم اورنگزیب کی جاری کردہ ویڈیو نے کر دی۔ ویڈیو میں واضح لکھا ہے ’’ مسلم لیگ نواز کے وفد کو خوش آمدید‘‘۔ بنیادی طور پر یہ دورہ نواز لیگ کے وفد کا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کا مقصد بھی غیرملکی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں سے روابط قائم کرنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1866909475942306257
اس پر صحافی محمد عمیر نے سوال کیا کہ مسلم لیگ ن کے دورے کو سرکاری دورہ کیوں بنایا اور بتایا گیا؟ ایک پارٹی کے دورے پر ائیر فورس کا طیارہ اور سرکاری اخراجات کیوں ہوئے؟ جس دورے کو وزیراعلی کو خصوصی دعوت بتایا گیا وہ تو مسلم لیگ ن کے وفد کا دورہ نکلا۔ چیف سیکرٹری سمیت دیگر افسران کیا ن لیگ کے کارکن ہیں جو دورے پر گئے؟
https://twitter.com/x/status/1867119404133335307
محمد عمیر کا کہنا تھا کہ دعوت نامہ ن لیگ کے نام تھا مگر پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کے ہمراہ سرکاری خرچ پر دورہ کرنے چین پہنچ گئی۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی دوروں پر خرچ کیا جارہا اور ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1867142360007950385
جس پر احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ اگر چینی کمیونسٹ پارٹی کا انٹرنیشنل ونگ کل کو پیپلز پارٹی، تحریکِ انصاف، جے یو آئی، ایم کیو ایم، ق لیگ، محمود اچکزئی، اختر مینگل کو دورے پر بلاتا ہے تو کیا ان سب کو بھی پاکستان ایئر فورس کا طیارہ دیا جائے گا؟ یا یہ سہولت صرف مسلم لیگ نواز کیلئے ہے؟
https://twitter.com/x/status/1867120604756750512
تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا کہ جعلی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، مسلم لیگ ن کی نمائندہ بن کر اس وقت سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں۔ اس ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ اور اس کی سہیلیوں کو چین پہنچانے کے لیے پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ استعمال کیا گیا، یعنی پاکستانی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والا ایک معزز ادارہ اب ن لیگ کی ذاتی سروس میں شامل ہو چکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1866925155680706878
تحریک انصاف نے سوال کیا کہ کیا اب پاکستان ایئر فورس کے طیارے ن لیگ کے لیے رکشے کی طرح استعمال ہوں گے؟ سرکاری دورے، جو وفاقی سطح پر ہینڈل ہونے چاہیے، اب ایک جعلی وزیراعلیٰ نون لیگی نمائندہ بن کر انجام دے رہی ہیں۔ یہی ہوتا ہے جب ایک نااہل کو بغیر کسی تجربے کے، جعلی سیٹ پر پورا صوبہ سونپ دیا جاتا ہے۔


https://twitter.com/x/status/1867115357724410308
https://twitter.com/x/status/1867447111396073874
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

President (40k+ posts)

جیجا جی جاسر قطری اپنی فرینڈ نانی اماں کے اس دورے پر سخت ناراض ہو گئے ہیں . انہوں نے اپنی فرینڈ کو چین میں پیغام بھیجا ہے کہ....... اسی مر گئے آں جو چینیاں دی گود اچ جا بیٹھی ایں؟؟؟
 

Back
Top