
ملک بھر میں انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے,تمام امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں, مریم نواز بھی سیاست میں قدم جمانے کے لئے زور آزمائی میں لگی ہوئی ہیں, کیا مریم نواز کا خواب پورا ہوسکے گا اس حوالے سے ان کے شوہر کیپٹن صفدر ریٹائرڈ نے مثبت بات کہہ دی.
کیپٹن صفدر صاحب کے مطابق تو مریم نواز صاحبہ کے مدینہ شریف میں دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر یہی بتاتی ہے کہ مریم نواز کا وزارت عظمیٰ کا ستارہ چمک رہا ہے.
کیپٹن صفدر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ غیر ملکی دورے پر مراکش کے مولوی کو مریم کا خواب بتایا گیا تو انہوں نے کہا نواز شریف کی اس بیٹی کا ستارہ چمک رہا ہے.
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ کے ووٹکی پرچی ہی مستقبل کا ٹکٹ ہے۔
سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ چاہے کوئی اپنے مقابلے کا نظر آئے یا نہ آئے، 8 فروری کو نواز شریف کا کوئی ووٹر گھر نہ بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص عوام کے ہاتھ میں پیڑول بم دے، وہ آپ کا مخلص نہیں ہوسکتا۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ووٹ کی پرچی صرف پرچی نہیں ہوتی یہ آپ کا مستقبل ہوتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ووٹ قوم کی تقدیر کا فیصلہ ہے، سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کریں۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عوام کا مقدر ڈنڈے اور لاٹھی نہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ترقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ووٹر گھر نہ بیٹھے، شیر کے نشان پر جتنے ٹھپے لگیں گے ،ترقی اُتنی ہی تیز ہوگی۔
ن لیگ کے ناراض رہنما دانیال عزیز نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال نے ماضی میں لوگوں کو مریم نواز کے جلسے میں شرکت سے روکا تھا۔
شکرگڑھ میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیزنے کہا کہ 2018 میں بڑے لیڈروں نے جلسے سے انکار کیا ہم نے کروا دیا، نوازشریف جیل میں تھے تو میں نے ظفروال میں مریم نواز کا جلسہ کروایا تھا، جبکہ ’احسن اقبال لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روکتے رہے‘۔
دانیال عزیز نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ احسن اقبال اوران کا ایم پی اے یا کوئی رشتے دار مریم کے جلسے میں نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل دن تھے تب طے ہونا تھا لوٹا کون ہے ساتھی کون ہے۔ دانیال عزیز نے مزید کہا کہ مریم نواز اور احسن اقبال کو وہ دن تو اچھی طرح یاد ہوگا، پارٹی بہتر فیصلہ کرسکتی ہے مریم نے میرے حلقے میں جلسہ کرنا ہے یا نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fay1i11h1h2.jpg