کیا مریم نواز عمران خان اور انکے پراجیکٹس کی نقل کررہی ہیں؟

maryaj1h11i12.jpg

وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سے مریم نواز حکومتی معاملات میں متحرک نظر آرہی ہیں اور کئی بڑے بڑے پراجیکٹس کا اعلان کرتی نظر آرہی ہے۔

مریم نواز نے اپنے اقدامات کا اعلان صحت کارڈ سے شروع کیا جس کے بارے میں تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ ہیلتھ کارڈ انکا پراجیکٹ ہے جبکہ مریم نواز کا دعویٰ ہے کہ صحت کارڈ پراجیکٹ انکے والد نے شروع کیا تھا۔

یادرہے کہ تحریک انصاف نے صحت کارڈ کے ذریعے خیبرپختونخوا میں ہر خاص وعام کیلئے عام کردیا تھا ، جس کے پاس شناختی کارڈ ہے وہ صحت کارڈ بنواسکتا ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی صحت کارڈ ہر خاص وعام کیلئے مفت کردیا گیا تھا مگر نگران حکومت نے اسے محدود کردیا تھا۔

مریم نواز نے وزارت اعلیٰ سنبھالتے ہی صحت کارڈ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا مگر مریم نواز کو ایک آڈیو کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ے جس میں وہ اپنے چچا سے صحت کارڈ ختم کرنیکا کہتی ہیں۔

اسی طرح تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ مریم نواز انہی کے شروع کئے گئے پراجیکٹس کو اپنا پراجیکٹ ثابت کرنیکی کوشش کررہی ہیں جن پر یا تو کام شروع ہونا باقی ہے یا شروع ہوچکا ہے۔

تحریک انصاف کا اس پر کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ عوامی فلاح کو پیش نظر رکھتے ہوئے فلاحی منصوبے شروع کیے جن میں سے اکثر پی ڈی ایم دور حکومت میں بند کردیا گیا آج مینڈیٹ چوروں نے حکومت سنبھالتے ہی اور کچھ نظر نہ آیا تو پی ٹی آئی کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کا منصوبہ شروع کردیا
https://twitter.com/x/status/1762835281999249730
عمران خان نے 1992 میں کینسر ہسپتال شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور لاہور میں شوکت خانم ہسپتال بنایا جس کے بعد پشاور اور کراچی میں شوکت خانم ہسپتال شروع کیا گیا، مریم نواز نے بھی کینسر ہسپتال شروع کرنیکا اعلان کیا ہے

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ہسپتال بنانے کا مقصد عمران خان کے شوکت خانم ہسپتال کا توڑ کرنا ہے جس کی وجہ سے عمران خان کو سوشل ورک کے میدان میں یاد رکھا جاتا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کے مطابق یہ واضح ہے کہ مریم نواز کا رول ماڈل عمران ہے۔محترمہ ہر اس چیز کی نقل کرتی ہے جو خان نے کیا۔خان نے کینسر ہسپتال بنا کر دنیا کو حیران کر دیا کہ حکومتی سرپرستی کے بغیر اتنا بڑا پراجیکٹ بھی بنایا جا سکتا ہے۔اس سے خان کو خوب شہرت ملی۔مریم نے پنجاب میں کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا
https://twitter.com/x/status/1764084308774408435
تحریک انصاف نے 2021 میں ائیر ایمبولینس پراجیکٹ شروع کرنیکا اعلان کیا تھا مگر رجیم چینج آپریشن کی وجہ سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا، مریم نواز نے حکومت سنبھالتے ہی ائیر ایمبولینس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا جس پر تحریک انصاف کے سپورٹرز اور صحافیوں نے انکشاف کیا کہ یہ پراجیکٹ تو 2021 میں شروع ہوچکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1760327835770581309
صحافی عمیر نے اس پراجیکٹ کے اعلان پ کہا تھا کہ پہلا منصوبہ پہلا ڈاکہ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے صوبے میں ائیر ریسکیو سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔2021 میں اسکی ورکنگ مکمل ہوئی۔ اں ن لیگ کی نامزد وزیراعلی پنجاب نے اپنے پہلے پراجیکٹ کا اعلان کیا جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی۔ تحریک انصاف نے یہ منصوبہ 2021 ،22 کے ترقیاتی کاموں میں شامل کیا تھا۔کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اسکی منظوری دی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1760313225269088345
جبکہ عمران خان نے 2018 میں 50 لاکھ گھروں کا اعلان کیا لیکن یہ زیادہ لاگت اور ٹیکنیکل مسائل کی منصوبہ کامیاب نہ ہوکا اور تحریک انصاف صرف اسلام آباد میں ہی اپارٹمنٹس کا منصوبہ شروع کرپائی۔

اب مریم نواز نے بھی پنجاب میں کم آمدن والے افراد کیلئے 3000 گھر شروع کرنے کااعلان کیا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلیے جامع پلان طلب کیا ہے جس پر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ ناکام ہوجائے گا کیونکہ اب گھر بنانا لاکھوں نہیں کروڑوں کی گیم ہے۔
https://twitter.com/x/status/1764907764269125927
تحریک انصاف نے جب 2013 میں خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی تو اس وقت تحریک انصاف نے پولیس اور تعلیمی اصلاحات پر خصوصی توجہ دی۔ عمران خان خود سکولوں کا دورہ کرتے اور تعلیمی نظام چیک کرتے تھے۔

کچھ روز پہلے مریم نواز نے بھی ایک سکول کا دورہ کیا تھا اور بالکل ویسا ہی سٹائل اپنایا جیسا عمران خان اپناتے تھے ۔

اس پر ایک صحافی سلمان درانی نے کہا کہ اچھا تو شوٹنگ کا آغاز عمران خان کے اسکول وزٹ کی کاپی کرنے سے ہوا ہے۔ ان کو اب کون سمجھائے کہ عمران خان ایک بنا بنایا برینڈ ہے۔عمران خان اور مریم نواز کا موازنہ کیسے ممکن ہے؟
https://twitter.com/x/status/1764542768104309221
اسی طرح عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد جیل کا دورہ کیا تو مریم نواز نے بھی جیل کا دورہ کیا
https://twitter.com/x/status/1762425407528169888
 

Back
Top