
کچھ روز پہلے ذرائع کے حوالے سے یہ خبرسامنے آرہی تھی کہ نوازشریف اور مریم نواز نے عمرہ کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ اس پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا صارفین یقین کرنے کو تیار نہیں تھے اور ن لیگی کارکنوں سے ثبوت کے طور پر نوازشریف اور مریم نواز کی تصاویر شئیر کرنیکا مطالبہ کرتے رہے۔
جس پر ن لیگی سپورٹرز نے نوازشریف اور محمد بن سلمان کی پرانی تصویریں اور ویڈیوز شئیر کرنا شروع کردیں لیکن اس میں گڑبڑ یہ ہوگئی کہ انکے پیچھے قائداعظم کی تصویر تھی۔
لیگی رہنما ناصر بٹ کے منسوب ٹوئٹ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوازشریف اور محمد بن سلمان ملاقات کررہے ہیں، نوازشریف تھری پیس سوٹ اور ٹائی پہنے ہوئے ہیں جبکہ پیچھے قائداعظم کی تصویر ہے۔
ناصر بٹ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہیوتھیوں کے لئے عید کا تحفہ !! قائد محمد نوازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات !!!
https://twitter.com/x/status/1649446813965996033
شئیرکردہ ویڈیو 2016 کی ہے جب محمد بن سلمان دورہ پاکستان پر آئے تھے
https://twitter.com/x/status/1650067636070281218
اس پر سوشل میدیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ سعودی عرب میں محمد سلمان سے ملاقات میں قائداعظم کی تصویر کیا کررہی ہے؟ کیا نوازشریف عمرہ کے دوران قائداعظم کی تصویر ساتھ لیکر گئے تھے اور خود دیوار پر لگادی؟
https://twitter.com/x/status/1649395800982577157 https://twitter.com/x/status/1649423413956558851 https://twitter.com/x/status/1649402192044982272 https://twitter.com/x/status/1649449992090959872 https://twitter.com/x/status/1649482831125532672
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wali-adahan.jpg