
پانچ اکتوبر سے سوشل میڈیا پر ایک مختصر کلپ وائرل ہو رہا ہے جو دیکھنے میں کسی یونیورسٹی کے سینیمار ہال جیسا ہے، وائرل ہونے کے بعد دعوے کیے گئے کہ یہ کینیڈا کی ٹورونٹو یونیورسٹی ہے جہاں کرپشن سے متعلق پڑھانے کیلئے نوازشریف کی مثالیں دی جا رہی ہیں۔
کلپ وائرل ہوا تو تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا ونگ کی جانب سے ن لیگ پر تنقید کی گئی، اور نہ صرف یہ سوشل میڈیا صارفین بلکہ ممتاز بیوروکریٹ اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے بھی کہا کہ کس قدر شرمناک بات ہے کہ ٹورونٹو یونیورسٹی میں کرپشن پر لیکچر دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے بھائی کی مثالیں دی جا رہی ہیں۔
مگر جب اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹس پر نظر ڈالی گئی تو ان میں سے بیشتر اکاؤنٹ وہ تھے جو تحریک انصاف کے ایجنڈا ٹولز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھا جائے تو وہ چند سیکنڈز کا کلپ ہے جس میں تصویر لیپ ٹاپ کی سکرین پر دکھائی دیتی ہے۔
لیپ ٹاپ کے ذریعے اس تصویر پروجیکٹر سے سامنے نشر کیا جا رہا ہے جس پر انگریزی میں ایک علمی استعمال کے الفاظ لکھے گئے ہیں۔ 4 سیکنڈز کے اس کلپ میں اسپیکر بس یہی کہتا ہے کہ "میں ایک پروجیکٹ میں شامل ہوا"۔
https://twitter.com/x/status/1577546477785780227 ویڈیو شیئر کرنے والے کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ لیکچر کمیونیکیشن پر تھا جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ چونکہ ٹورونٹو یونیورسٹی بائیومیڈیکل کیلئے مشہور ہے اس لیے ممکن ہے کہ نوازشریف کے طبی معاملات کی وجہ سے انہیں بائیومیڈیکل میں بطور مثال لیا گیا ہو۔
تاہم یہ ویڈیو کس جگہ کی ہے اور کس مقصد کیلئے تصویر استعمال کی گئی ہے اس حوالے سے کسی کے پاس بھی کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/facth111.jpg