
صحافی بشیر چوہدری نے بنی گالہ پر پرواز کرتے کچھ ڈرون کیمروں کی ویڈیوز شئیر کیں ، انکا کہنا تھا کہ بنی گالا میں عمران خان کے گھر کی ڈرون کیمرے سے نگرانی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ یہ ڈرون کیمرہ کس کا ہے البتہ اس کی بلندی سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ سیکیورٹی کم اور جاسوسی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1684201475906453504
اس پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ یہ کیا ہورہا ہے ؟ وہاں کونسا باردوی مواد ڈھونڈا جارہا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1684205830625689601 https://twitter.com/x/status/1684202250715926531 https://twitter.com/x/status/1684212640027910145
بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اسلام آباد میں تو ڈرون کیمروں پر پابندی ہے پھر یہ ڈرون کیمرہ کیوں؟ بعض کاکہنا تھا کہ ڈرون کیمرے کی مدد سے عمران خان کے گھر کا نقشہ لینے کی کوشش ہورہی ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کوئی ایسا ہتھکنڈہ بچا نہیں جو ابھی تک اس امپورٹڈ حکومت نے آزمایا نہیں۔ اب ڈرون کیمروں سے عمران خان کے گھر بنی گالا کی نگرانی کی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1684235620451753984
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikhaiahaasa.jpg