
کیا عمران اسماعیل کو تحریک انصاف کو واپس لے لینا چاہئے؟ سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے دیدی
نجی چینل کے شو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف چھوڑنا بہت بڑی غلطی تھی، پی ٹی آئی چھوڑنا دل کا نہیں دماغ کا فیصلہ تھا، حالات ایسے پیدا کیے گئے کہ پارٹی چھوڑنا پڑی، دباؤ کی وجہ سے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا
احمد وڑائچ نے اسپر کہا کہ اسی عمران اسماعیل نے کچھ عرصہ قبل کراچی سے تحریک انصاف یو سی چیئرمینز کو استحکام پارٹی میں شامل کرایا تھا آج کہہ رہے ہیں کہ میں کبھی اس جماعت کا حصہ نہیں رہا۔ کیسے کیسے لوگ ہیں دنیا میں
https://twitter.com/x/status/1759251541817499720
صدیق جان نے اس پر سوال کیا کہ یہ بات 8 فروری کے بعد ہی یاد کیوں آئی؟
https://twitter.com/x/status/1759466656827400673
فلک جاوید نے ردعمل دیا کہ آپ جیسے احسان فراموش اور بزدل کو کبھی تحریک انصاف میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا
https://twitter.com/x/status/1759246813041758319
فیاض شاہ نے کہا ک علی زیدی، عمران اسماعیل اور اسد عمر ناک رگڑ کر معافی مانگیں پھر بھی انہیں پارٹی میں واپس نہیں لینا چاہیے۔ ایسا کرنا ان ہزاروں ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، کارکنوں، نوجوانوں، بزرگوں اور ہمارے شہدا کے خون سے غداری ہو گی جنہوں نے ہر ریاستی جبر کا مقابلہ کیا جب یہ بزدل سائیڈ پر ہو گئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1759283879423463913
ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ صنم جاوید عالیہ حمزہ طیبہ راجہ ان خواتین ورکرز کی قربانیوں کو میں جب دیکھتا ہوں مجھے علی زیدی عمران اسماعیل فواد چوہدری اسد عمر ان تمام بزدلوں سے گھن اتی ہے بلکہ ان لوگوں کو میرا مشورہ ہے اپ بھی چوڑیاں پہنا کریں
https://twitter.com/x/status/1759459156581318880
عدیل نے کہا کہ علی زیدی ۔۔ عمران اسماعیل جیسے بزدل نا لائق احسان فراموش لوگ کسی قیمت پر ھم تحریک انصاف میں گھسنے نہیں دیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1759248888664322073
ایک پی ٹی آئی سپورٹر نے کہا کہ ہم وارن کرتے ہیں اپنے لیڈران کو ۔کہ اگر علی زیدی یا عمران اسماعیل یا کسی ایسے گندے انڈوں کو جو مشکل حالات میں ہمیں بے یارو مددگار چھوڑ گئے تھے واپس پی ٹی آئی میں شامل کیا تو ہم سے پھر کسی اچھے کی امید نہ رکھنا ۔
https://twitter.com/x/status/1759485680558789096
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imrh1i1hh2331.jpg