
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کے اہلخانہ کے حج اخراجات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں، صدر مملکت کے اہلخانہ سمیت حج پر جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں گردش کررہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جارہے تھے کہ صدر مملکت اپنے اہلخانہ اور ذاتی اسٹاف کے ہمراہ سرکاری خرچ پر حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1673433625168322562
ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ایوان صدر کے پریس سیکرٹری نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر مملکت اپنے اور اہلخانہ کے حج پر آنے والے اخراجات اپنی جیب سے ادا کررہے ہیں، صدر مملکت کے خاندان کے صرف 7 لوگ خصوصی طیارے سے سعودی عرب گئے، اسی فلائٹ میں دیگر وفاقی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔
پریس سیکرٹری نے مزید کہا کہ صدر مملکت نے کوئی چارٹرڈ پرواز نہیں کروائی، بلکہ وہ اسی پرواز کے ذریعے سعودی عرب گئے جس میں باقی اراکین اسمبلی روانہ ہوئے، اس پرواز میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر وغیر بھی موجود ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1673350712980566016
خیال رہے کہ صدر مملکت کے حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل ہورہی تھیں کہ صدر اپنے اہلخانہ اور ذاتی اسٹاف پر مبنی بڑا وفد لے کر سرکاری خرچ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہیں۔
ان خبروں کے دوران ایک یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ صدر مملکت 52 افراد پر مشتمل وفد لے کر سعودی عرب گئے ہیں، بعد ازاں 25 افراد پر مشتمل ایک فہرست بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں حج پر جانے والے صدر مملکت کے اہلخانہ سے متعلق تفصیلات موجود تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5arifalvihajajajaj.jpg