
تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزارکیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ ویمن پولیس اسٹیشن اسلام آباد میں اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی درج مقدمے میں 153 اے ،124 اے اور505 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاندانہ گلزار ملک میں بدامنی اور عوام میں نفرت پیدا کرنا چاہتی ہے، شاندانہ گلزار نے ملک میں بد امنی اور انتشار پھلانے کی کوشش کی۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی پروگرام میں شاندانہ گلزار نے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر شاندانہ گلزار کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں طاقتور حکقوں کیخلاف بڑی دلیری کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا کا سکتا ہے۔
شاندانہ گلزار عمران ریاض کی گرفتاری سمیت ناظم جوکھیو اور دیگر مظلوم افراد کے حق میں آواز اٹھاتی ہیں۔
واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے روبکار موصول ہونے پر فواد چوہدری کو رہا کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔