
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان آج کرنا ہے،انہوں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان اتوار کو پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد کریں گے۔
مارچ کے حوالے سے سینیئر تجزیہ کار سلیم صافی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی طرف عمران خان کے مارچ والےدن اگرجے یو آئی، جے یو پی اورٹی ایل پی نےبھی اپنےلوگوں کواسلام آبادپہنچنے کا کہہ دیا تو پھر کیا ہوگا؟
سلیم صافی نے کہا کہ ایک طرف سوشل میڈیا کے سرفروش اور دوسری طرف زمین پر سونے والےمدرسہ کے سرفروش، اس لئےخونی مارچ کی دھمکیاں سوچ سمجھ کردی جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1528146512152231936
اس سے قبل وقار سیٹھی نے ٹویٹ کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ناقدین دوربین لگائیں،زوم کریں ،خوربین سے دیکھیں نہیں تو ناسا سے تصدیق کروا لیں ، نادرا سے تسلی کر لیں اور گنتی بھی کروا لیں اور “ان”کے کسی بھی جلسے سے موازنہ کر لیں،لگتاہے اب مولانا کا صبر جواب دے رہاہے،جلسے میں شریک ہرجانثارمولانا کے ایک اشارے کامنتظر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1528093217152897024
اس پر سوشل میڈیا صارفین نے سلیم صافی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کیا سلیم صافی مولانا اور ٹی ایل پی کو عمران خان کا لانگ مارچ خونی مارچ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں؟
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سلیم صافی کی خواہش ہے کہ ملک میں افراتفری اور فساد پھیلے لیکن انکی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی
https://twitter.com/x/status/1528221690806910976 https://twitter.com/x/status/1528212398175399936 https://twitter.com/x/status/1528211756522254336 https://twitter.com/x/status/1528225030768939009 https://twitter.com/x/status/1528216659554717697 https://twitter.com/x/status/1528209425231642627
عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ اتوار کو کور کمیٹی کےاجلاس کے بعد اپنے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
اس سے قبل ملتان میں ہونے والے جلسے میں انھوں نے اسلام آباد لانگ مارچ کی ممکنہ تاریخ رواں ماہ کی 25 سے 29 کے درمیان بتاتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی کی کور کمیٹی کے پشاور میں ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے حتمی پلان پر غور کیا جائے گا۔
اس سے قبل عمران خان نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ملتان میں ہونے والے جلسے میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sal1i1i1.jpg