
کیا روس پاکستان سے کئی دہائیوں پرانا حساب چکا رہا ہے؟روسی صدر کے یوکرائن پر حملے کے اعلان اور وزیراعظم کےدورہ روس پر کامران خان کا تبصرہ
اپنے ٹوئٹر پیغام میں کامران خان نے سوال اٹھایا کہ کیا روس پاکستان سے کئی دہائیوں پرانا حساب چکا رہا ہے؟
سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پیوٹن نے دانستہ عمران خان سے ملاقات کے لئے اس تاریخ دن کا انتخاب کیا جب انہیں یوکرین پر فوجی یلغار کر نی تھی اس قیامت خیز دن وزیر اعظم پاکستان پیوٹن کے شانہ بشانہ کھڑا تھا نیچے تصویر میں انگلی پیوٹن کو دکھانی چاہئیے
https://twitter.com/x/status/1496701071468679168
کامران خان نے مزید کہا کہ نہ جانے اس حماقت آمیز دورے کے معمار کون تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بہر حال اب وزیر اعظم کابینہ اراکین بھول جائیں ان بناوٹی/حقیقی تجارتی پاک روس معاہدوں کو آج دستخط ہونے تھے روس پر خطرناک عالمی پاببندیاں لگ چکی ہیں مزید لگنے جا رہی ہیں نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائین کو بھی بھول جائیں جلد گھر لوٹ آئیں۔
https://twitter.com/x/status/1496734542333460480
کامران خان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کیلئےسبکی کا موقع ہوگا جب پاکستانی وزیراعظم اور روسی صدر مسکراہٹوں کا تبادلہ کررہے ہوں گے۔
انہوں نےو زیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر روس سے نکل جائیں
https://twitter.com/x/status/1496697154253262849 https://twitter.com/x/status/1496690416124579842
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamrn1i1h21.jpg