
حنا پرویز بٹ کا کامران شاہد کے لائن پر آنے کا بیان۔۔ کامران شاہد کاسخت ردعمل۔۔ سوشل میڈیا صارف کے طنز پر تپ گئے
کچھ روز قبل کامران شاہد نے سلیم صافی کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں سابق وزیراعظم نواز شریف کا دور موجودہ حکومت سے زیادہ بہتر لگنے لگ گیا ہے، بے شک انہوں نے کرپشن کی جو بھی تھا لیکن ان کی حکومت کی کارکردگی بہت اچھی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو کرپٹ ثابت کرنے کی کوششیں کررہے تھے وزیراعظم عمران خان صاحب کے پیچھے لگ کر کم از کم ان لوگوں کی پرفارمنس تو موجودہ وزرا سے تو بہت اوپر ہے۔
سلیم صافی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ فیکٹس چیک کر لیں اس دور کی مہنگائی، چینی، پیٹرول سب چیک کر لیں۔اسحاق ڈار مجھے دنیا کا سب سے بڑا وزیر خزانہ لگنا شروع ہو گیا ہے۔
کامران شاہد کے ان بیانات پر حنا پرویز بٹ نے کہا کہ کامران شاہد کو تو غلطی کا احساس ہوگیا۔۔۔آہستہ آہستہ سب لائن پر آئیں گے۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1458015056055074817
اس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کامران شاہد کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اور تم نے کامران شاہدکا بھانڈا پھوڑ دیا ہر وقت کی ٹر ٹر گلے پڑ گئی
https://twitter.com/x/status/1458130620484186113
اس پر کامران شاہد نے سوشل میڈیا صارف کو جواب دیا کہ تم بیوقوف ہو ؟ عمران خان کا ناقد ہونا ہی میرے تجزیے کی ایمانداری کو ظاہر کرتا ہے ، چاہے میں انہیں ذاتی طور پر کتنا ہی پسند کروں یا نہ کروں! یہ ظاہر کرتا ہے کہ میں کسی بھی فرد کی تابعداری کرنے سے انکار کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1458137627157274634
اپنے لیڈر کا اندھا پجاری قرار دیتے ہوئے کامران شاہد نے سوشل میڈیا صارف کو جواب دیا کہ آپ شاید ہی ایسا کر سکتے ہیں کیونکہ آپ اندھے پجاری ہیں۔
کامران شاہد نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو مجھے "لائن میں" لانا چاہتے تھے، انہیں ہم لمبائی چوڑائی کیساتھ لائن میں لیکر آئیں گے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ ایک بار اور اگر وہاں کی پسند کی حکومت اگلی بار اقتدار میں آجائے تو انکو بھی مطمئن کردیں گے۔
کامران شاہد نے مزید کہا کہ میں نے اپنے "فیورٹ" کو نہیں چھوڑا تھا تو انہیں بھی نہیں چھوڑوں گا
https://twitter.com/x/status/1458143446544363525
واضح رہے کہ جب سے تحریک انصاف حکومت آئی ہے، کامران شاہد حکومت کے سخت ترین ناقدین میں شمارکئے جاتے ہیں اور اپنے پروگرام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو خوب آڑے ہاتھوں لئتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamran-shahid-hina122.jpg