
حکومت پنجاب نے لاہور میٹرو بس سروس میں 64 نئی بسوں کا اضافہ کردیا ۔وزیراعلیٰ کے ترجمانوں کا شہبازشریف دور سے سستا معاہدہ ہونے کا دعویٰ
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ لاہور کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ نے مین بلیو وارڈ گلبرگ سے موٹر وے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بنانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1444951004059951104
اس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی حسن خاور نے 2013 میں شہبازشریف دور اور 2021 میں عثمان بزدار دور میں کئے گئے کنٹریکٹ کی ویلیو کا موازنہ کیا ہے۔
حسن خاور کے مطابق 8 سال قبل 2013 میں کیا گیا کنٹریکٹ جس میں 64 بسیں تھی اسکی ویلیو 12.9ارب روپے تھی، آج کی مہنگائی کو مدنظر رکھیں تو ویلیو 26 ارب روپے بنتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1444953788159250433
حسن خاور نے مزید لکھا کہ ہم نے 2021 میں 64 بسوں کا کنٹریکٹ کیا، جس کی ویلیو 10.8ارب روپے بنتی ہے اور ہم نے شہبازشریف کے کنٹریکٹ کے مقابلے میں 2.1 ارب روپے کی سیونگ کی ہے۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کے آج مہنگائی، روپے کی ویلیو کا 2013 سےموازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 15.1ارب روپے بچائے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کے مطابق شہبازشریف دور میں میٹروبسوں کا کیا گیا معاہدہ 368روپے فی کلو میٹر تھا جبکہ عثمان بزدار دور میں معاہدہ 304 روپے فی کلو میٹر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1445021554379743237
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/GCeN818.jpg