
سینئر تجزیہ کارارشد شریف نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے امریکہ کی جانب سے فوجی اڈے مانگنےکی خبریں شیئر کردی ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ارشد شریف نے پاکستانی اور امریکی خبررساں ادارے کی جانب سے 7 اور 8جون 2021 کو سی آئی اے چیف کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کےبعد نشر کی جانے والی خبروں کے تراشے شیئر کیے۔
https://twitter.com/x/status/1514578240513327113
ارشد شریف نے ان خبروں کو شیئر کرتےہوئے کہا کہ ڈان اور نیویارک ٹائمز نے 7 اور 8 جون کو یہ خبر شائع کی کہ سی آئی اے چیف نے پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات میں فوجی اڈے مانگے۔




ارشد شریف نے کہا کہ تاہم پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے19 جون کو واضح الفاظ میں دنیا کے سامنے “Absolutely Not”کہا ۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر بابرافتخار نے آج میڈیا بریفنگ میں عمران خان حکومت کے اس دعوے کی تردید کی جس میں کہاگیا تھا کہ عمران خان نے امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے انکار کیا۔
میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان سے فوجی اڈے مانگے اور نہ ہم نے دیئے، اگر امریکہ کی جانب سے اڈے مانگے بھی جاتے تو وہی موقف ہوتا جو اس وقت کے وزیراعظم کا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ashadh1h112.jpg