
پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران جس میٹرو اسٹیشن کو آگ لگائے جانے کا دعویٰ کیا گیا اس کا ایک شیشہ تک نا نہیں ٹوٹا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران ڈی چوک میں تھوڑ پھوڑ کے واقعات کے علاوہ چند میڈیا چینلز اور حکومتی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ مشتعل مظاہرین نے ایک میٹرو اسٹیشن کو بھی آگ لگادی ہے۔
تاہم واقعہ سے 2 روز بعد میڈیا چینلز اور حکومتی رہنماؤں کا یہ دعویٰ جھوٹا نکلا، مظاہرین نے میٹرواسٹیشن کو ذرا برابر بھی نقصان نہیں پہنچایا، اس حوالے سے تمام خبریں اور تفصیلات بے بنیاد نکلیں۔
https://twitter.com/x/status/1530236024617635842
جس میٹرو اسٹیشن کو جلائے جانے کا دعویٰ کیا گیا اس کا ایک شیشہ تک نہیں ٹوٹا ہوا اور نا ہی اس اسٹیشن سے سروس کو معطل کیا گیا ہے، میٹرو سروس کے بحال ہوتے ہی اس اسٹیشن سے بھی مسافروں کیلئے سروس جاری ہے۔
خبررساں ادارے کے رپورٹر عبدالقادر نے اس میٹرو اسٹیشن کے اندر جاکر اس کا مکل طور پر جائزہ لیا اور عوام کو بھی اس سے آگاہی دی کہ میٹرو اسٹیشن سے متعلق لیگی رہنماؤں نے منفی پراپیگنڈہ کیا اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق اس میٹرو اسٹیشن کے اردگرد موجود متعدد درختوں کو مشتعل مظاہرین نے ضرور نذر آتش کیا تھا، تاہم اس حوالے سے بھی تحریک انصاف نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5metrostationfactcheck.jpg