اہم ترین۔۔!! یہ غیر سیاسی ہیں تو میجر، کرنل اور آئی ایس آئی کا جیل میں کیا کام، درخواست کرتا ہوں ملک کے لئے اور خدا کے واسطے غیر سیاسی ہو جائو، کہنے سے کوئی غیر سیاسی نہیں ہوگا، اعمال سے ہو گا، عمران خان کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو جواب
حکومت کو این ار او ٹو مبارک ہو،سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کے فیصلے سے توشہ خانہ ٹو کا کیس تو ویسے ہی ختم ہو گیا،مجھے تو اس فیصلے پر خوشی منانی چاہیے، 190 ملین پاؤنڈ کیس بھی ختم
ہونے کے قریب ہے، عمران خان۔۔۔!!!
نیب آرڈیننس کے خلاف اس لیے گئے کہ یہ کیسز ہم نے نہیں بنائے تھے،شہباز شریف کے تمام کیسز پرانے تھے صرف مقصود چپڑاسی کا شوگر سکینڈل کیس ہمارے دور میں بنا،عوامی نمائندے قانون پاس کر کے اپنے کرپشن کیس ختم کر رہے ہیں، عمران خان۔۔۔۔!!!
عوامی نمائندوں کا کام قوم کے پیسے کا تحفظ ہے،نیب ترامیم کے ذریعے وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن بنا دیا گیا ہے،اس قانون سے چوری کے راستے کھول دیے گئے ہیں، عمران خان۔۔۔!!!
اڈیالہ جیل میں 7 ہزار قیدی ہیں اس قانون سے ان میں سے کسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، نیب ترامیم سے اربوں کی چوری کرنے والوں کا فائدہ ہے، عمران خان۔۔۔!!!
آئی ایس پی ار کا بیان آیا ہے کہ وہ غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہیں،اگر یہ اب سے غیر سیاسی ہو چکے ہیں تو یہ ملک کے لیے اچھی بات ہے،لیکن اگر یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ پہلے سے غیر سیاسی ہیں تو اس سے بڑی غلط بیانی نہیں ہوگی، عمران خان۔۔۔!!!
"میں سیاست نہیں جہاد کر رہا ہوں ملک چھوڑ کر نہیں جاؤں گا، جو اوپر بیٹھے فیصلے کر رہے ہیں سب کی پراپرٹیاں باہر ہیں،مرنا ہم جیسے لوگوں نے ہے جن کا سب کچھ ملک میں ہے، ملک تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ عمران خان کی جیل میں صحافیوں سے گفتگو