کھٹمل والی بیماریاں

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
bed-bug-illustration_824x527.jpg

کھٹمل والی بیماریاں
کھٹمل ایک طرح اس ملک پھیلی ہوئی خون چوسنے والی مافیا کی طرح ہے، جس سے نجات پانا آسان نہیں ہے، لیکن ناممکن بھی نہیں ہے۔ یہ عموماٌ گھر کی مسہریوں، چارپائیوں، صوفوں، کرسیوں اور میزوں کی درازوں تک میں گھسجاتا ہے، اس کے علاوہ کتا اور بلی کے والوں میں بھی پایا جاتا ہے،کھٹملوں کا کھاٹ میں کھس جانا پرانا مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لیے ہر زمانے میں طرح طرح کے جتن کیے جاتے رہے ہیں۔
کسی بھی جگہ میں کھٹملوں کا ہوجانا بہت مشکل ہوجاتا ہے. گھر میں کھٹمل کا آجانا تو بہت آسان ہوتا ہے لیکن ان کو گھر سے باہر نکالنا ایک مشکل ترین کام ہوتا ہے. اگر آپ کے گھر میں نمی اور تاریکی کا ڈیرا ہے کیونکہ اسی ماحول میں کھٹمل پروان چڑھتے ہیں۔ اس لئے پہلے نمی اور تاریکی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا سوچیے پھر شاید کوئی دوا کار گر بھی ہو۔
کھٹمل کو ایک خطرناک کیڑا کہیں تو غلط نہیں ہوگا، کیونکہ یہ کیڑا انسانوں کا خون چوستا ہے ، اس لئے کھٹمل کو خطرناک کیڑا تصور کیا جاتا ہے. اس کے علاوہ یہ بہت سی بیماریوں کا سبب بھی ہے،۲۰۱۶ میں ٹائیفائڈ کی جو وبا پھیلی تھی، اس پر کوئی اینٹی بائیوٹک اثر نہیں کرتی تھی اس کے جراثیم میں بھی کھٹمل کا ڈی این اے پایا گیا تھا۔
کھٹمل مارنے کا یہ طریقہ نہایت آسان، محفوظ، کم خرچ اور بدبو سے پاک بھی ہے جس پر مہینے میں ایک سے دو بار عمل کرتے رہیں گے تو آپ کے گھر سے کھٹملوں کا صفایا ہوجائے گا۔
اسے تیار کرنے کےلیے آپ کو یہ چیزیں درکار ہوں گی:
کھانے کے 2 چمچے واشنگ پاؤڈر (کپڑے دھونے کا پاؤڈر)
کھانے کے 2 چمچے جراثیم کش محلول (ڈس انفییکٹینٹ) مثلاً ڈیٹول وغیرہ اور
500 ملی لیٹر (2 گلاس) پینے کا صاف پانی
ان تمام چیزوں کو اسپرے گن والی بوتل میں ڈال کر خوب اچھی طرح سے ہلا کر محلول تیار کرکے کھٹملوں پر چھڑک دیں جس کے بعد کھٹمل صرف تین سیکنڈوں میں مر جائیں گے۔ اگر گھر میں کھٹملوں کی تعداد زیادہ ہو تو اس دوا کو تب تک استعمال کرتے رہیں جب تک کھٹمل مکمل طور پر ختم نہ ہوجائیں۔
کھٹمل مارنے کا یہ طریقہ نہایت آسان، محفوظ، کم خرچ اور بدبو سے پاک بھی ہے جس پر مہینے میں ایک سے دو بار عمل کرتے رہیں گے تو آپ کے گھر سے کھٹملوں کا صفایا ہوجائے گا۔
البتہ کھٹمل کیونکہ سخت جان ہیں اور بار بار اپنی آبادی بڑھاتے رہتے ہیں، چونکہ کھٹمل ایسا کیڑا ہے جو محدود مدت کے لئے کسی مادہ سے مل کر اپنے انڈے بچے بڑھاتا ہے، پھر کسی اور مادہ کو استعمال کرتا ہے، اس لیے ممکنہ طور پر آپ کو سال میں کم سے کم ایک مرتبہ اس کھٹمل مار گھریلو محلول کو ضرور استعمال کرنا چاہئے۔
پاکستان میں کھٹمل کئی وبائی بیماریوں کا باعث ہیں یہ خبیث کیڑا آسانی سے نہیں مرتا ہے، آپ کھٹمل مار محلول کا باقاعدگی اسپرے کرتے رہیں، ہماری دعا ہے کہ اللہ عزو جل پاکستان کو کھٹملوں سے بچا کر رکھے۔
 
باس دی بگ

Councller (250+ posts)

حیدری صاحب اگر کوئی کھٹمل جنسی بیماریوں کے نتیجے میں دونوں ٹانگوں سے محروم ہو تو ایسے اپاہج کھٹمل کا کیا علاج ہے؟

desan

President (40k+ posts)
Sarcasm aside, bed bugs can be a big nuisance but not aware of it being a vector of any disease...

Last edited:

باس دی بگ

Councller (250+ posts)
حیدری صاحب اگر کوئی کھٹمل جنسی بیماریوں کے نتیجے میں دونوں ٹانگوں سے محروم ہو تو ایسے اپاہج کھٹمل کا کیا علاج ہے؟

ایک بھائی نے مجھے پی ایم کر کے اپاہج کھٹمل کا علاج بتایا ہے کہ اگر کوئی معذور کھٹمل ممتاز قادری کی قبر پر مولوی خادم حسین دی پئین دی سری پائے پکا کر وہاں آنے والے ذہنی معزوروں میں تقسیم کرے اور ٹھیک ہو کر تین دن تین راتوں تک مسلسل ممتاز قادری کے مزار پر دھمال ڈالنے کی منت مانے اسکی ٹانگیں بھی مولوی خادم حسین کی زبان کی مانند چلنے لگیں گی۔

اس عمل کی تصدیق کیلئے حیدری صاحب کا جواب مطلوب ہے، عنایت فرمائیں۔
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)

حیدری صاحب اگر کوئی کھٹمل جنسی بیماریوں کے نتیجے میں دونوں ٹانگوں سے محروم ہو تو ایسے اپاہج کھٹمل کا کیا علاج ہے؟

کھٹمل ہو یا اپاہج کھٹمل دونوں کی اصل ایک ہی ہے اور اس کا ایک ہی علاج ہے، کھٹملین

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
Sarcasm aside, bed bugs can be a big nuisance but not aware of it being a vector of any disease...

کھٹمل کے کاٹے سے جلد پر سرخ نشان بن جاتا ہے، اور الرجک ری ایکشن بھی ممکن ہے، حیدرآباد میں پھیلنے والی ٹائیفائڈ کی وبا کے جراثیم کا جب تجزیہ کیا گیا تو اس میں کھٹمل کا ڈی این اے پایا گیا تھا۔ کھٹمل کو سیاہ رنگ پسند ہوتا ہے، اگر سیاہ کپڑے کو چیک کیا جائے تو اس میں چھپا ہوا کھٹمل مل جائے گا، جسے فوراٌ مسل دینا چاہئے۔

Localized allergic reaction is definitely a big nuisance...

However, typhoid is not a zoonotic disease.
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)

ایک بھائی نے مجھے پی ایم کر کے اپاہج کھٹمل کا علاج بتایا ہے کہ اگر کوئی معذور کھٹمل ممتاز قادری کی قبر پر مولوی خادم حسین دی پئین دی سری پائے پکا کر وہاں آنے والے ذہنی معزوروں میں تقسیم کرے اور ٹھیک ہو کر تین دن تین راتوں تک مسلسل ممتاز قادری کے مزار پر دھمال ڈالنے کی منت مانے اسکی ٹانگیں بھی مولوی خادم حسین کی زبان کی مانند چلنے لگیں گی۔

اس عمل کی تصدیق کیلئے حیدری صاحب کا جواب مطلوب ہے، عنایت فرمائیں۔

آپ کے سوال سے ظاہر ہورہا ہے کہ وہ معذور کھٹمل کون ہے، بہرحال لنگر کرنے سے آپ کو عمل خیر کا ثواب ملے گا، اور ہوسکتا اس عمل خیر سے اللہ عزوجل کرم کا معاملہ کرے اور یہ معذوری جاتی رہے۔
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
Localized allergic reaction is definitely a big nuisance...

However, typhoid is not a zoonotic disease.

یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ اگر انفیکٹیڈ کیڑا کاٹے تو بیماری منتقل ہوسکتی ہے، آپکا کیا خیال ہے کہ کھٹمل سے بیماری منتقل نہیں ہوسکتی ہے؟
 
desan

President (40k+ posts)

یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ اگر انفیکٹیڈ کیڑا کاٹے تو بیماری منتقل ہوسکتی ہے، آپکا کیا خیال ہے کہ کھٹمل سے بیماری منتقل نہیں ہوسکتی ہے؟

Just an infected insect is not sufficient to transmit a disease.

It has to do with the primary and secondary host concept that usually co-evolve over thousands of years to create a cycle like that of malaria etc.

Bed begs are not colluding with any pathogenic organism in my limited knowledge.
 
Last edited:

First Strike

Chief Minister (5k+ posts)

Just an infected insect is not sufficient to transmit a disease.

It has to do with the primary and secondary host concept that usually co-evolve over thousands of years to create a cycle like that of malaria etc.

Bed begs are not a vector for human disease in my limited knowledge.

Bed bugs don't transmit disease. I am Pest Control Exterminator in Canada since 2006 and working in government sector.

Everyday I deal with bed bugs issue but one thing is for sure that bed bugs don't transmit any disease.
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
bed bugs don't transmit disease. I am pest control exterminator in canada since 2006 and working in government sector.

Everyday i deal with bed bugs issue but one thing is for sure that bed bugs don't transmit any disease.

حیدر آباد میں ۲۰۱۶ٹائیفائڈ کی وبا پھیلی تھی، اور اس کاجراثیم اینٹی بائیوٹک رسسٹنٹ تھا، اس میں کھٹمل کا ڈی این اے پایا گیا تھا، میں خود ایک فارماسسٹ ہوں اور جانتا ہوں کہ ریسرچ میں کوئی بات حتمی ہو نہیں سکتی ہے، کینیڈا میں بھی کھٹمل کی آبادی بڑھتی جارہی ہے اور حکومت اس کو بے ضرر کیڑا نہیں سمجھتی ہے، خون چوسنے والا یہ کیڑا کاٹ کر جلد پر دھبہ ڈالتا ہے اور نیند بھی خراب کرتا ہے،
ہوسکتا ہے آپ اس کو بے ضرر سمجھتے ہوں، لیکن راقم اس کو خون چوسنے والا ہی سمجھتا ہے اور اس کا علاج کھٹمل مار دوا ہی ہے۔
 
First Strike

Chief Minister (5k+ posts)
حیدر آباد میں ۲۰۱۶ٹائیفائڈ کی وبا پھیلی تھی، اور اس کاجراثیم اینٹی بائیوٹک رسسٹنٹ تھا، اس میں کھٹمل کا ڈی این اے پایا گیا تھا، میں خود ایک فارماسسٹ ہوں اور جانتا ہوں کہ ریسرچ میں کوئی بات حتمی ہو نہیں سکتی ہے، کینیڈا میں بھی کھٹمل کی آبادی بڑھتی جارہی ہے اور حکومت اس کو بے ضرر کیڑا نہیں سمجھتی ہے، خون چوسنے والا یہ کیڑا کاٹ کر جلد پر دھبہ ڈالتا ہے اور نیند بھی خراب کرتا ہے،
ہوسکتا ہے آپ اس کو بے ضرر سمجھتے ہوں، لیکن راقم اس کو خون چوسنے والا ہی سمجھتا ہے اور اس کا علاج کھٹمل مار دوا ہی ہے۔[/right]

Bed bugs are major issues in apartment buildings in Canada and USA. And in both countries, this issue is being taken very seriously.

I received my training from the world's number one chemical company in Saint Paul, Minnesota USA.

Chief Entomologist of California University was our trainer. Health department is 100% sure that bed bugs don't transmit disease.

Even if bed bug bites a person with HIV positive and then same bed bug bites another person, even then there is zero chance of disease transmit.
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم

Sir I second your opinion and observation
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
bed bugs are major issues in apartment buildings in canada and usa. And in both countries, this issue is being taken very seriously.

I received my training from the world's number one chemical company in saint paul, minnesota usa.

Chief entomologist of california university was our trainer. Health department is 100% sure that bed bugs don't transmit disease.

even if bed bug bites a person with hiv positive and then same bed bug bites another person, even then there is zero chance of disease transmit.

اگر آپ کے اینٹومولوجسٹ اس کو بے ضرر سمجھتے ہیں تو ان کے پاس کوئی اسٹڈی ہوگی، آپ اس اسٹڈی کا ریفرنس دیدیں میں خود پڑھ لوں گا، اسٹڈی کا پروٹوکول بہت اہم ہوتا ہے، ہمیں دیکھنا ہوتا ہے کہ وہ ہماری سرچ سے مطابقت کرتی ہے یا نہیں، چونکہ ریسرچ ورک آپ کا براہ راست شعبہ نہیں ہے، اس لئے اس بحث کے تقاضوں کو نبھا نہ پاؤ گے۔
کینیڈا میں اس کی پاپولیشن تیزی سے بڑھ رہی ہے، آپ کے خیال میں کیا وجوہات ہوں گی، آپ کے جواب سے مجھے اندازہ ہوگا کہ گفتگو کا کیا معیار ہونا چاہئے۔
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
sir i second your opinion and observation

رین اجی یہاں الیکشن نہیں ہورہا ہے کہ کس گروپ کو سپورٹ کرنا اور کس کی مخالفت کرنی ہے، ایک معلوماتی گفتگو ہے آپ بھی اپنے علم مطابق حصہ لیں، لیکن اس بحث کا ٹیمپو سمجھیں۔
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم

[/size]
رین اجی یہاں الیکشن نہیں ہورہا ہے کہ کس گروپ کو سپورٹ کرنا اور کس کی مخالفت کرنی ہے، ایک معلوماتی گفتگو ہے آپ بھی اپنے علم مطابق حصہ لیں، لیکن اس بحث کا ٹیمپو سمجھیں۔
حیدری جی میں نے بھی ووٹ نہیں دیا صرف اپونین دیا تھا اگر مجھ سے اتفاق نہیں اور برا لگا تو چلو میں آپ کے حق میں بھی ایک ووٹ (اصلی ) دے دیتا ہوں :P اور آپ دونو میں سے جو جیتے گا میرا ووٹ اسی کے ساتھ :lol:
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
حیدری جی میں نے بھی ووٹ نہیں دیا صرف اپونین دیا تھا اگر مجھ سے اتفاق نہیں اور برا لگا تو چلو میں آپ کے حق میں بھی ایک ووٹ (اصلی ) دے دیتا ہوں :P اور آپ دونو میں سے جو جیتے گا میرا ووٹ اسی کے ساتھ :lol:
میں چاہتا تھا کہ آپ کچھ معلومات شئیر کریں، اچھا لگتا ہے جب گفتگو علمی انداز میں ہو۔
 
Back
Top