
پنجاب کے علاقے چشتیاں میں بن بلائے شادی ہال میں کھانا کھانا دو مزدوروں کو مہنگا پڑگیا، باراتیوں نے مرغا بنا دیا۔
بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں دونوں مزدوروں کو جب کوئی کام نہ ملا تو وہ بھوک مٹانے کے لیے شادی ہال میں داخل ہوئے تھے جہاں انہیں ذلت آمیز سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔
مزدوروں نے شادی ہال میں کھانا کھایا اس کے بعد باراتیوں کو شبہ ہوا کہ یہ ہمارے رشتہ دار نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1610832020434784258
باراتیوں نے غریب شہریوں کو مرغا بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں ٹھڈے مارتے اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ مزدور معافی مانگتے رہے اور اسکے باوجود باراتی انہیں برا بھلا کہتے رہے۔
باراتیوں نے تشدد کا نشانہ اور مرغا بناتے ہوئے غریب مزدروں کی ویڈیو بھی بنادی اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی
ڈی پی او بہاولپور عیسیٰ خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور مزدوروں کو مرغا بنانے اور معافی منگوانے پر پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1610689274252333102
سوشل میڈیا صارفین نے مزدوروں کو مرغا بنانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی غریب نے کھانا کھا بھی لیا ہے تواسکی تضحیک کرنیکی کیا ضرورت تھی؟
https://twitter.com/x/status/1610647318230962179 https://twitter.com/x/status/1610704910680571907 https://twitter.com/x/status/1610612078485594112
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ استغفر اللہ یہ دیکھ کر انسانیت بھی شرما جائے افسوس بن بلائے شادی میں گھس کر روٹی کھانا جرم بن گیا اتنا پیسہ لگا دیا اگر اس میں سے انہوں نے روٹی کھالی تو کونسا جرم کر لیا بس اللّٰہ کا خوف نھی رھا لاکھوں روپے لگائے اور کسی کو روٹی کھلانے کا حوصلہ نھی
https://twitter.com/x/status/1610860663341039616
مسعود آفریدی نے تبصرہ کیا کہ افسوس کے علاوہ کیا کہا جائے بن بلائے آنے والوں پر بھی افسوس ھے مگر دو بن بلائے مہمانوں کی تضحیک کرنے والوں پر بے حد افسوس ھے بحرحال حساب کا ایک دن مقرر ھے
https://twitter.com/x/status/1610846118606409732
راؤ راشد نے لکھا کہ مبینہ طور پر یہ دو غریب مزدور حشتیاں کےمیریج کلب میں بن بلائے کھانا کھانے چلے گئے تو کان پکڑوا کر تذلیل کی گئی ۔ ہمارے ملک میں پیٹ کا دوزخ بھرنے کے لئے ایک وقت کا کھانا کھانےوالے کے ساتھ ہم یہ سلوک کرتے ہیں اور اپنی کئی نسلوں کے لیے جزیرے اور غیر ممالک میں کھربوں کے بزنس کھڑے
https://twitter.com/x/status/1610678641125621760
علی اعوان کا کہنا تھا کہ ہم کتنے بے حس ہوچکے ہیں۔بن بلائے کھانا کھانے کے لیے میرج ہال میں گھسنا ان غریبوں کا گناہ کبیرہ ٹھرا کان طکڑوانے والوں سے عرض ہے اس طرح انکی عزت نفس مجروح کرنے سے بہتر تھا مار دیتے کیونکہ جو حکمران اور اشرافیہ اس ملک کو لوٹ کھسوٹ رہے ہیں وہاں بات کرتے ہوئے آپکی غیرت تو جاگتی نہیں
https://twitter.com/x/status/1610654213670948864
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shadi11m1.jpg