کچے کے ڈاکو بے لگام، مغویوں کی رلا دینے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

10sikakchadauu.png

ڈاکوئوں کی طرف سے اغواء کیے گئے شہریوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، سندھ حکومت پر شدید تنقید

حکومت کی طرف سے متعدد بار سندھ کے کچے کے ڈاکوئوں کیخلاف کارروائیاں کرنے کی یقین دہانیوں کے باوجود اب تک پولیس ڈاکوئوں پر قابو پانے میں ناکام ہے۔ کچے کے ڈاکوئوں کی ہمت اتنی بڑھ چکی ہے کہ وہ مغویوں کو اغواء کرنے کے بعد ان پر تشدد کرنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک مغوی ڈرائیور پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر شہری سوالات اٹھا رہے ہیں کہ حکومت اور پولیس افسران کہاں پر مٖصروف ہیں۔

سینئر صحافی امداد سومرو نے مغوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا: سندھ مغوی اور لہولہان ہو چکا ہے، آئی جی سندھ نوکری بچانے کے لئے لابنگ میں مصروف ہیں، ڈی آئی جی اور ایس ایس پیز ایرانی تیل اور انڈین چھالیہ کے کاروبار میں مصروف ہیں، نااہل سندھ حکومت کرپشن میں مصروف، ریاست لاتعلق اور عوام ڈاکووں کے رحم کرم پر ہے!

https://twitter.com/x/status/1769935047635730484
سینئر صحافی امتیاز چانڈیو نے لکھا: پیپلزپارٹی کے آتے ہی ڈاکو بے لگام ہوچکے ہیں، ایک نوجوان کو قتل کر کہ لاش نہر میں پھینک دی اور اب دوسرے کو ٹانگ میں گولی مار کر وڈیو ورثاء کو بھیج دی ہے۔ نہ پولیس کارروائی کر رہی ہے، نہ رینجرز اور فوج، سندھ کے عام لوگ تباھ ہو رہے ہیں، کسی سردار اور وڈیرے کا بیٹا اغوا نہیں ہو رہا، صرف عام لوگ نشانے پر ہیں۔ یہ سب تماشا عوام کو خوفزدہ کرنے کے لئے ہے کہ ووٹ پی پی کو نہیں ملے گا تو اس طرح کے حالات رہیں گے! وزیراعلیٰ سندھ شازیہ مری اور چیئرمین پیپلز پارٹی عینی مری سے گذارش ہے نوٹس لیں!

https://twitter.com/x/status/1769774202989461606
سینئر صحافی محمد عمیر نے کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 2 مغویوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: نگران دور میں 1سال سندھ اور پنجاب حکومت کے مشترکہ آپریشن کے بعد کچے کے علاقے کے یہ حالات ہیں۔ ابھی بھی درجن سے زاید لوگ مغوی ہیں جن میں سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں۔ تین روز قبل ان ڈاکووں نے دو شہریوں احسن اور شہزاد کو قتل کرکے نعشیں دریا میں پھینک دی تھیں۔ کوئی سوال کرنے والا ہے؟ پوچھنے والا ہے کہ کروڑوں لگا کر کیا گیا آپریشن اس قدر ناکام کیوں ہوا؟

https://twitter.com/x/status/1769775179004035176
اویس گھمن نے لکھا: کیا ان غریبوں کا کوئی وارث ہے؟؟؟؟ سندھ و کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء برائے تاوان کے پنجابی ڈرائیور مغوی کو ٹانگ پر گولی مار کر ویڈیو بنا رہے ہیں اور مغوی کے گھر والوں سے تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ مغوی ٹرک ڈرائیور ہیں جن کو کشمور ہائی وے سے ٹرکوں سے اتار کر اغوا کیا گیا اور ٹرک مالکان سے تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں اور پھر قتل کر دیتے ہیں۔

انہوں نے لکھا: گزشتہ روز 12 ٹرک ڈرائیوروں کو قتل کر دیا گیا، اس وقت صادق آباد سے آگے اور سندھ کے علاقے کشمور، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی اور کچھ مزید علاقے نو گو ایریاز بن چکے ہیں جہاں پنجابیوں کو چُن چُن کر قتل کیا جا رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے!

https://twitter.com/x/status/1769899926580834489
سید محسن جاوید نے لکھا: اندرون سندھ کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے لوٹ مار اور اغواء کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں اور اس قدر دیدہ دلیری ہے کے ہر مغوی کی ویڈیو آئے دن سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کی جاتی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قانون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ان ڈاکوؤں کے آگے کوئی حیثیت تھی نہ ہے ۔

سندھ میں پیپلزپارٹی کے 15سال دور اقتدار میں ریاست کے اندر ریاست قائم ہوچکی ہے ۔ شکار پور میں اغوا ہونے والا مغوی اپنے باپ کو وڈیو میں مخاطب کر رہا ہے کے گھر زمین جانور بیچ کے 40 لاکھ روپے ان کو دے دو اور میری جان چھڑائو ورنہ یہ مجھے ماردیں گے، بابا آپ کو خدا کا واسطہ ہے میری جان چھڑاؤ !

https://twitter.com/x/status/1769789523838284163
سائرہ بانو نے لکھا:مقتول کا نام استاد اللہ رکھیو نندوانی ہے اور یہ کرمپور کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ یہ کچے کے اک اسکول میں بحیثیت استاد فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ آج سرکاری آشیرواد والے ڈاکوئوں نے ان کو گولیاں مار کر قتل کردیا!

https://twitter.com/x/status/1769767973860921855
سید کامران نقوی نے لکھا:سندھ میں اغوا برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام میں خوف کی لہر پیدا کردی ہے! مغوی ریتک کمار کو گھوٹکی میرپور ماتھیلو سے اغوا کیا گیا ہے اور تاوان کیلئے بھاری رقم کا مطالبہ بھی کیا ہے مگر انتظامیہ آنکھیں بند کیے ہوئے ہے! سلاسلِ میں جکڑے ریتک کمار کی فریاد سنیں!

https://twitter.com/x/status/1767057352396767342
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: کچے کے ڈاکو سندھ پر اور پکے کے ڈاکو سارے پاکستان پر مسلط، ایسے میں یار لوگ SIFC سے امید لگائے بیٹھے ہیں کہ کھربوں کی سرمایہ کاری لائے گی، گھنٹا آئیگا، ہاں آرمی جنرلز کو CPEC کی طرح اربوں کے ٹھیکے ملیں گے جس کی ادائیگی عوام سود سمیت کرے گی۔

https://twitter.com/x/status/1769812676912291925
خبررساں ایجنسی ایکزیکٹ پریس انٹرنیشنل کے آفیشل اکائونٹ سے ایک ڈاکو کی ویڈیو شیئر کی گئی اور پیغام میں لکھا کہ: سندھ کے کچے کے ڈاکو قندھار خان کا حکومت،آرمی چیف، صدر مملکت، وزیراعظم، وزیراعلیٰ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کھلا چیلنج! کوئی بھی ہمارا کچھ نہیں اکھاڑ سکتا،پولیس میں بھی ہمت نہیں کہ ہمیں گولی ٹھوک سکے!

پولیس میں تو ہمارے ہمدرد بیٹھے ہیں جو ہمیں پل پل کی اطلاع دیتے ہیں، پاکستانی اعلیٰ حکام تو امریکہ کا صدر بھی ہمارے آگے کچھ نہیں! ہمارا بڑا جیے اس کے ہوتے ہوئے ہمارے خلاف فوجی تو کیا پولیس کا سنجیدہ آپریشن بھی نہیں ہوگا، ہم شریف لوگوں پر زندگی تنگ کر دیں گے بالکل اسی طرح جس طرح ہندوؤں کو تنگ کیا اور وہ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں!

https://twitter.com/x/status/1770096805352472849
سینئر صحافی فخر درانی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا: ایک ہفتہ پہلے سندھ حکومت اور بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کے ایک دردمند شہری کا پیغام پوسٹ کیا تھا کہ شمالی سندھ میں اس وقت مکمل طور پر ڈاکو راج ہے، حکومت سندھ اس کا کوئی سدباب کرے۔ آج کچے کے ڈاکووں کی وہشت کی چند ویڈیوز دیکھی یقین نہیں آرہا، سندھ حکومت نے ابھی تک کیوں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے؟ سندھ میں چوتھی بار لگاتار پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، خدارا ان ڈاکوئوں کیخلاف کوئی کاروائی کریں۔

https://twitter.com/x/status/1769776297604010421
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
کچے کے ڈاکوں کو چاہئے کہ پنجاب پولیس والوں کو اغوا کریں اور پنجاب پولیس سے تاوان مانگیں ۔عام شہریوں کو اغوا نہ کریں ۔اگر پنجاب پولیس والوں کو ماریں گے تو انھوں بہت ثواب ملے گا ۔