کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے اعلانات پر محسن نقوی دلچسپ تبصروں کی زدمیں

kacchi1h1h1.jpg

وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے کچے کے ڈاکووں کے خلاف آپریشن کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کردی,سوال کیا کہ محسن نقوی جب نگران وزیراعلی پنجاب تھےتب انہوں نے ایک سال تک کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی آڑ میں الیکشن ملتوی کروائے رکھیں اور اب وزیرداخلہ بن کر کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف دوبارہ آپریشن کا اعلان کردیا۔محسن نقوی پہلے بتائیں کہ جو ایک سال تک آپریشن کیا اسکاکیا بنا؟

مغیز علی نے لکھاکچے کے ڈاکوؤں کیخلاف بڑا آپریشن شروع کیا جائے گا،وزیر داخلہ محسن نقوی کی نیکٹا ہیڈکوارٹر کا دورہ کے موقع پر گفتگو۔۔۔!!!
https://twitter.com/x/status/1770419895479480610
احمد وڑائچ نے لکھامارچ اپریل 2023 میں پنجاب پولیس نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا کہ کچے میں آپریشن جاری ہے الیکشن کیلئے اہلکار نہیں دے سکتے۔ تب محسن نقوی صاحب نگران وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔ تقریباً ایک سال بعد بطور وزیر داخلہ بتا رہے ہیں کہ کچے میں آپریشن 'شروع' کیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1770429395116699758
محمد عمیر نے لکھاملک کی کوئی عدالت اس شخص سے پوچھ سکتی کہ بطور وزیراعلی پنجاب کو کچے کے علاقہ میں آپریشن تقریبا ایک سال جاری رہا اس کا نتیجہ کیا نکلا؟ آپریشن کے باوجود ڈاکووں کی کارروائیاں کیسے جاری رہیں؟ اس صورتحال کا ذمہ دار کون ہے؟

https://twitter.com/x/status/1770427422875275414

سلطان نے لکھا تو وہ جو پچھلے پورے سال الیکشن ملتوی کرنے کے لیے اسی نقوی نے کچے پولیس آپریشن کا چورن بیچا تھا اُس کا کیا بنا؟
https://twitter.com/x/status/1770427238673989976
ایک صارف نے لکھا کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف بڑا آپریشن شروع کیا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی کا اعلان,گزشتہ برس بطور نگراں وزیراعلی بھی کچے میں بڑا آپریشن کروایا تھا جو 9 مہینے جاری رہا.

https://twitter.com/x/status/1770422326552580352
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت رحیم یار خان ایئرپورٹ پر اہم اجلاس ہوا جس میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا گیا,آر پی او بہاولپور نے ڈاکوؤں کے حملے اور پولیس کے ایکشن کے بارے میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ دی اور گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں پولیس کے 3 کانسٹیبل شہید ہوئے، پولیس کی کارروائی میں 4 ڈاکو مارے گئے,محسن نقوی نے کہا ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جائے، کچے کے علاقے میں کاشت فصلوں کی فوری کٹائی کی جائے تاکہ شرپسندوں کو چھپنے کی جگہ نہ ملے,صوبائی وزراء عامر میر، ابراہیم حسن مراد، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ڈی پی او رحیم یار خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کچے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کاحوصلہ بڑھانے کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے زخمی کانسٹیبل نوید اختر، جمیل احمد، محمد عمران، عبد الرزاق، آصف علی اورمحمد سرور کی عیادت کی اور زخمی پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں شاباش دی۔