
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے آپریشن کرنے والی پولیس ٹیم کو یرغمال بنالیا
سندھ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے آپریشن کرنے والی پولیس ٹیم کو ہی یرغمال بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے علاقے کشمور میں گھپل پور کے کچے کے علاقے میں پولیس نے ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے گروہوں کے خلاف آپریشن کیا۔
تاہم صورتحال اس وقت پولیس کے کنٹرول سے باہر ہوگئی جب ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر راکٹ لانچر سے حملے کیے اور پھر پولیس پارٹی کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا، ڈاکوؤں نے نا
صرف ایس ایچ او گھیل پور سمیت بیس اہلکاروں پر مشتمل پولیس پارٹی کو یرغمال بنایا بلکہ پولیس کی بکتر اور دوموبائلوں کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کیلئے جانے والی پولیس پارٹی کی رہائی کیلئے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kacha-daku-one.jpg