کچھ ہماری بھی سن لیں

Annie

Moderator
فورم کے محترم کرتا دھرتاؤں کے نام

آپ اچھی طرح جانتے ہیں آپکی کمیونٹی کا ایک بڑا حصہ پردیسیوں کا ہے جو اس فورم سے اپنے وطن کے ناتے منسلک ہیں اور آتے جاتے ہیں ، پاکستان میں رہنے والوں کے لیے تو لمحہ با لمحہ بریکنگ نیوز دے کر دماغ کھانے والا میڈیا موجود ہے لیکن میری طرح بہت سے پردیسی ممبران ہونگے جنہیں ہر وقت ٹی وی سے چپک کر خبریں معلوم کرنے کا وقت نہیں ملتا ، اور بہت سے ممبران اور وزیٹرز ایسے ہونگے جو اپنے روزگار ، تعلیم یا دوسری اہم سرگرمیوں کی بنا پر ہر وقت فورم کو وزٹ نہیں کر سکتے ، کچھ آفسز میں ہونگے کچھ سفر میں تو کچھ کاروبار میں ایسی صورت میں ہر وقت فورم پر چلنے والی خبروں سے آنے والے باخبر نہیں ہوتے ، جب میں پاکستان کے رات کے وقت فورم پر آتی ہوں تو معلوم نہیں ہوتا آج کی کیا خبر ہے گہما گہمی محسوس ہو بھی تو سارا فورم کیسے کھنگالا جاۓ کے آج سپریم کورٹ میں کیا ہوا یا دوسری کیا سیاسی یا غیر سیاسی خبریں ہیں ، ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو دو دو نوکریاں کرتے ہیں ایسی صورت میں وہ لوگ چند منٹوں کے لیے اپنے فون یا کسی اور گیڈجٹ سے فورم پر گھوم پھر جاتے ہیں ،
کیا ایسے نہیں ہو سکتا کے آپ ہمارے لیے نیوز ایل سی ڈی ٹیکسٹ بار فورم کے ماتھے کی پٹی پر چلائیں کے آج کی یہ ہیڈ لائنز ہیں ، اس طرح وہ لوگ جو ہر وقت فورم وزٹ نہیں کر سکتے خواہ وہ سفر میں ہوں ، آفس یا کالج یونیورسٹی کی بریک ہو وہ سب ایک نظر فورم پر ڈالنے سے جان سکتے ہیں کے کیا ہیڈ لائنز ہیں ، اس وقت تمام نیوز ویب سائٹس جو چل رہی ہیں انکی نیوز سلائیڈ چل رہی ہوتی ہے ایک ہمارا فورم ہے جو ابھی تک اٹھارویں صدی میں رہ رہا ہے اور جب بھی اسکو وزٹ کریں ہمیں کئی صفحات گھومنا پڑتا ہے کے کیا لیٹیسٹ اپ ڈیٹ ہے ،

اس سے پہلے بھی آپ سے گزارش کی گئی اور آپ نے کچھ نہ کچھ کرنے کی بشارت بھی سنائی لیکن ہوا کچھ نہیں ، حضور آپ اس فورم پر ملینز کی ٹریفک رکھتے ہیں تو اسکو اسکی ڈیمانڈ کے مطابق جدید طرز پر اپ ڈیٹ کریں، اپنی ٹریفک کو ہر طرح سے سہولت دینا آپکے فورم کو کامیاب بناۓ گا ......فورم کے ماتھے کی پٹی پر ایسی نیوز اپ ڈیٹ دے سکتے ہیں سمپل حاضر ہیں ، شکریہ عامر یو ٹین کا جنہوں نے سلائیڈ ٹیکسٹ بنا کر مجھے سمپل کے طور پر دی

210jeyb.jpg

MEjJU0X.gif
Thanks...کیا ممبران میری اس تجویز کو سپورٹ کرتے ہیں ؟ اپنی راۓ دیں
 
mnalam49

Minister (2k+ posts)
I am not agree with this keon keh phir admin is per sirf PTI key hamayati khabrein hi chalayey ga iski keya guarantee hai keh khbarein gher janabdar hon gi
 
Annie

Moderator
ہمیں اس تجویز سے اتفاق ہے۔

......
:lol:
خالی اتفاق نہ کریں ایک عدد تقریر بھی اسکے حق میں لکھیں ، صرف اتفاق کرنے سے فورم کے باسز کو اثر نہیں ہونا
ہاں جی
 
Annie

Moderator
I am not agree with this keon keh phir admin is per sirf PTI key hamayati khabrein hi chalayey ga iski keya guarantee hai keh khbarein gher janabdar hon gi

حضور اب پی ایس ایل کرکٹ کی خبریں یا جنید جمشید کی خبر وغیرہ تو پی ٹی آئی سے لنک نہیں رکھتی ، ہمیں اپ ڈیٹ چاہئیے ، خواہ سیاسی ہو یا غیر سیاسی ، ویسے بھی یکطرفہ خبریں دینا فورم کی کامیابی نہیں ہوگا
 
mnalam49

Minister (2k+ posts)

حضور اب پی ایس ایل کرکٹ کی خبریں یا جنید جمشید کی خبر وغیرہ تو پی ٹی آئی سے لنک نہیں رکھتی ، ہمیں اپ ڈیٹ چاہئیے ، خواہ سیاسی ہو یا غیر سیاسی ، ویسے بھی یکطرفہ خبریں دینا فورم کی کامیابی نہیں ہوگا

janab yahan par 98% post to sirf PTI related hoti hain...sirf is sey related hotee hian keh nawaz sharif ko kin kin tareeqon sey galian di ja sakti hain sirf 2% hi kisi aur topics sey he related hotee hain khabron mein bhi yahi kuch ho ga
 
نہیں خبر تو خبر ہوتی ہے ، اسکا نواز یا پی ٹی ائی کی طرف جھکاؤ کیا ہونا ، جو خبر ہے وہی ہوگی ، ویسے بھی اگر یہ نیوز ٹکسٹ سلائیڈ ایڈ کی گئی تو کوئی ذمہ دار ممبر آف سٹاف ہی اپ ڈیٹ کرے گا ،
 
خداداد

Senator (1k+ posts)
آئیڈیا تو اچھا ہے۔
ویسے فورم کے ماتھے کی پٹیوں کے بارے میں ایک بات اور بھی ہے۔ وہ یہ کہ پیج کو زوم کریں تو پٹیاں بھی زوم ہو جاتی ہیں اور باقی ماندہ پیج کی طرح پٹیوں کا وہ حصہ جو سکرین کی رینج سے باہر چلا جاتا ہے، واپس نہیں آتا۔ لہٰذا اگر اوپر والی پٹیوں پر کسی لِنک کو کلِک کرنا ہو، جیسے کہ دائیں طرف سیٹنگز کا بٹن یا پھر اپنی پروفائل کا بٹن، تو سکرین کو پوری طرح زوم آؤٹ کرنا پڑتا ہے۔ میں فون استعمال کرتا ہوں۔ زوم آؤٹ کر کے بٹن اتنے چھوٹے ہو جاتے ہیں کہ انگوٹھے کے نیچے لاگ آؤٹ سے لے کر نوٹیفیکیشن تک چار بٹن آ جاتے ہیں اور اکثر پہلی بار صحیح بٹن نہیں ٹچ ہوتا اور پیج بیک کرنا پڑتا ہے۔ کیا کچھ ایسا ہو سکتا ہے کہ جب مین پیج کو زوم کیا جائے تو پیج کی باڈی اور فرنٹ والی پٹیوں کا تناسب برقرار رہے تاکہ سکرین سے آؤٹ ہونے والی پیج کی باڈی کی طرح لِنکس والی پٹیاں بھی رائٹ یا لیفٹ نیویگیٹ کرنے پر سکرین میں ظاہر ہو سکیں؟
 
جی بہتر ، ابھی ٹیم کو ٹیگ کرتی ہوں امید ہے وہ آپکے کنسرن کا جواب دیں گے ، جو ایشو ہے وہ ہائی لائٹ کرتے رہیں
 
Zakaqamar

Citizen
......
:lol:
خالی اتفاق نہ کریں ایک عدد تقریر بھی اسکے حق میں لکھیں ، صرف اتفاق کرنے سے فورم کے باسز کو اثر نہیں ہونا
ہاں جی

ویسے بھی آجکل " اتفاق "والے لوگ مشکل میں ہیں
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
ویسے تو تھریڈز سے ہر نیوز پتہ چل جاتی ہے لیکن یہ سلائڈ ایک اچھا اضافہ ہو گی ، اسے مزید امپروو کر کے نیوز چینلز جیسا ٹکر بنا دیا جائے تو ٹریفک میں کافی اضافہ متوقع ہے اور جن ریڈرز کے پاس زیادہ ٹائم نا ہو وہ ایک نظر میں تمام اہم خبریں دیکھ سکیں گے
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
......
:lol:
خالی اتفاق نہ کریں ایک عدد تقریر بھی اسکے حق میں لکھیں ، صرف اتفاق کرنے سے فورم کے باسز کو اثر نہیں ہونا
ہاں جی

ساری تقریرتو آپ نے لکھ دی۔ ہمارے لیے بچا کیا ہے سوائے اتفاق کرنے کے۔۔۔۔۔۔۔
 
Annie

Moderator
ویسے بھی آجکل " اتفاق "والے لوگ مشکل میں ہیں
:)
آپکا مطلب اتفاق فاؤنڈری والے ؟ وہ مشکل میں کبھی نہیں ہونگے ، سب انکی جیب میں ہیں ، اللہ اللہ خیر صلا
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
آئیڈیا تو اچھا ہے۔
ویسے فورم کے ماتھے کی پٹیوں کے بارے میں ایک بات اور بھی ہے۔ وہ یہ کہ پیج کو زوم کریں تو پٹیاں بھی زوم ہو جاتی ہیں اور باقی ماندہ پیج کی طرح پٹیوں کا وہ حصہ جو سکرین کی رینج سے باہر چلا جاتا ہے، واپس نہیں آتا۔ لہٰذا اگر اوپر والی پٹیوں پر کسی لِنک کو کلِک کرنا ہو، جیسے کہ دائیں طرف سیٹنگز کا بٹن یا پھر اپنی پروفائل کا بٹن، تو سکرین کو پوری طرح زوم آؤٹ کرنا پڑتا ہے۔ میں فون استعمال کرتا ہوں۔ زوم آؤٹ کر کے بٹن اتنے چھوٹے ہو جاتے ہیں کہ انگوٹھے کے نیچے لاگ آؤٹ سے لے کر نوٹیفیکیشن تک چار بٹن آ جاتے ہیں اور اکثر پہلی بار صحیح بٹن نہیں ٹچ ہوتا اور پیج بیک کرنا پڑتا ہے۔ کیا کچھ ایسا ہو سکتا ہے کہ جب مین پیج کو زوم کیا جائے تو پیج کی باڈی اور فرنٹ والی پٹیوں کا تناسب برقرار رہے تاکہ سکرین سے آؤٹ ہونے والی پیج کی باڈی کی طرح لِنکس والی پٹیاں بھی رائٹ یا لیفٹ نیویگیٹ کرنے پر سکرین میں ظاہر ہو سکیں؟

Use mobile site option at the bottom

imagepng
 
Annie

Moderator
ویسے تو تھریڈز سے ہر نیوز پتہ چل جاتی ہے لیکن یہ سلائڈ ایک اچھا اضافہ ہو گی ، اسے مزید امپروو کر کے نیوز چینلز جیسا ٹکر بنا دیا جائے تو ٹریفک میں کافی اضافہ متوقع ہے اور جن ریڈرز کے پاس زیادہ ٹائم نا ہو وہ ایک نظر میں تمام اہم خبریں دیکھ سکیں گے

لیکن جب میں آن لائن آتی ہوں اکثر تھریڈ تو نیچے کہیں گم ہو چکی ہوتی ہیں ، اس لیے سارے دن کی خبروں کا نچوڑ نیوز بار سے پتا چل سکتا ہے ، ویسے بھی اگر کوئی نئی خبر آے تو انتظامیہ اسکو نیوز سلائیڈ میں ایڈ کر کے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں ، ساری ویب سائٹ ایسے ہی اپ ڈیٹ دیتی ہیں اب ہم پرانے طریقے سے فورم کھنگالتے رہیں گے
 
Annie

Moderator

ساری تقریرتو آپ نے لکھ دی۔ ہمارے لیے بچا کیا ہے سوائے اتفاق کرنے کے۔۔۔۔۔۔۔

...:p.............ہاں ہاں سب کچھ تو میں نے ہی کہہ دیا ہے ، میں بولتی جو بہت ہوں ، یہی کہنا چاہتے ہیں نہ آپ ؟ سمجھ گئی ..
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
بہت عمدہ تجویز ہے .اس پر ضرور عمل درآمد کرنا چاہیے لیکن پھر ہوم پیج کو منیج کرنا بہت مشکل ہوگا
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
...:p.............ہاں ہاں سب کچھ تو میں نے ہی کہہ دیا ہے ، میں بولتی جو بہت ہوں ، یہی کہنا چاہتے ہیں نہ آپ ؟ سمجھ گئی ..
نہین ایسی بات نہین ہے میرے خیال میں وہ کہنا چاہتے ہیں کتنی ویلی ہیں آپ
 
Annie

Moderator
جو خبر اس فارمی چوزوں نے سننی ہے اسکا ٹکر قومی یا بین الاقوامی ٹی وی پر تو چلنے سے رہا اس لیے اس ایک خبر کا ہی گف امیج بنا کر اینیمیٹڈ انداز میں اس فورم پر مسلسل چلایا جائے اور ہر تھریڈ کے ساتھ ایسے لازم و ملزوم کر دیا جائے جیسے یوکرین، چائنہ اور روس کی حسینائوں کے ایڈز کئیے ہوتے ہیں

خبریں دو ہی ہیں، مندرجہ ذیل ملاحظہ کیجیے۔

۱ ۔ نواز شریف نے استعفیٰ دے دیا

۲ ۔ عمران خان وزیراعظم بن گیا

جی ناظرین ابھی آپ نے وہ دو خبریں ملاحظہ کیں جن کے نشر نہ ہونے کے باعث بہت سے پاکستانی انقلابی فرقہ بنی گالوی والے شدید کرب میں مبتلا ہیں۔ اس دوا کی تین ڈوز صبح دوپہر شام اس فورم پر لیجیے، علامات برقرار رہیں تو کوکین سے رجوع کیجیے۔ نیز تمام کوکین کی شیشیاں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں، وزارت صحت حکومت پاکستان، از نوا تے پرانڑا

:lol::lol::lol:..........خوش رہئیے جناب ..
 
Back
Top