Annie
Moderator
فورم کے محترم کرتا دھرتاؤں کے نام
آپ اچھی طرح جانتے ہیں آپکی کمیونٹی کا ایک بڑا حصہ پردیسیوں کا ہے جو اس فورم سے اپنے وطن کے ناتے منسلک ہیں اور آتے جاتے ہیں ، پاکستان میں رہنے والوں کے لیے تو لمحہ با لمحہ بریکنگ نیوز دے کر دماغ کھانے والا میڈیا موجود ہے لیکن میری طرح بہت سے پردیسی ممبران ہونگے جنہیں ہر وقت ٹی وی سے چپک کر خبریں معلوم کرنے کا وقت نہیں ملتا ، اور بہت سے ممبران اور وزیٹرز ایسے ہونگے جو اپنے روزگار ، تعلیم یا دوسری اہم سرگرمیوں کی بنا پر ہر وقت فورم کو وزٹ نہیں کر سکتے ، کچھ آفسز میں ہونگے کچھ سفر میں تو کچھ کاروبار میں ایسی صورت میں ہر وقت فورم پر چلنے والی خبروں سے آنے والے باخبر نہیں ہوتے ، جب میں پاکستان کے رات کے وقت فورم پر آتی ہوں تو معلوم نہیں ہوتا آج کی کیا خبر ہے گہما گہمی محسوس ہو بھی تو سارا فورم کیسے کھنگالا جاۓ کے آج سپریم کورٹ میں کیا ہوا یا دوسری کیا سیاسی یا غیر سیاسی خبریں ہیں ، ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو دو دو نوکریاں کرتے ہیں ایسی صورت میں وہ لوگ چند منٹوں کے لیے اپنے فون یا کسی اور گیڈجٹ سے فورم پر گھوم پھر جاتے ہیں ،
کیا ایسے نہیں ہو سکتا کے آپ ہمارے لیے نیوز ایل سی ڈی ٹیکسٹ بار فورم کے ماتھے کی پٹی پر چلائیں کے آج کی یہ ہیڈ لائنز ہیں ، اس طرح وہ لوگ جو ہر وقت فورم وزٹ نہیں کر سکتے خواہ وہ سفر میں ہوں ، آفس یا کالج یونیورسٹی کی بریک ہو وہ سب ایک نظر فورم پر ڈالنے سے جان سکتے ہیں کے کیا ہیڈ لائنز ہیں ، اس وقت تمام نیوز ویب سائٹس جو چل رہی ہیں انکی نیوز سلائیڈ چل رہی ہوتی ہے ایک ہمارا فورم ہے جو ابھی تک اٹھارویں صدی میں رہ رہا ہے اور جب بھی اسکو وزٹ کریں ہمیں کئی صفحات گھومنا پڑتا ہے کے کیا لیٹیسٹ اپ ڈیٹ ہے ،
اس سے پہلے بھی آپ سے گزارش کی گئی اور آپ نے کچھ نہ کچھ کرنے کی بشارت بھی سنائی لیکن ہوا کچھ نہیں ، حضور آپ اس فورم پر ملینز کی ٹریفک رکھتے ہیں تو اسکو اسکی ڈیمانڈ کے مطابق جدید طرز پر اپ ڈیٹ کریں، اپنی ٹریفک کو ہر طرح سے سہولت دینا آپکے فورم کو کامیاب بناۓ گا ......فورم کے ماتھے کی پٹی پر ایسی نیوز اپ ڈیٹ دے سکتے ہیں سمپل حاضر ہیں ، شکریہ عامر یو ٹین کا جنہوں نے سلائیڈ ٹیکسٹ بنا کر مجھے سمپل کے طور پر دی


Thanks...کیا ممبران میری اس تجویز کو سپورٹ کرتے ہیں ؟ اپنی راۓ دیں