
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رواں سال میں مجموعی طور پر 23 بار نصف سنچری یا اس سے زیادہ رنز سکور کیے ۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن 76 سکور کر کے ایک سال کے دوران 23 بار نصف سنچری یا اس سے زائد سکور کرنے کا ریکارڈ بنا لیا جو اس سے پہلے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کے پاس تھا۔
بابر اعظم نے رواں سیزی میں یہ تیسری نصف سنچری ہے جس میں راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران 136 رنز کی اننگز بھی شامل ہے۔ کراچی ٹیسٹ کے دوران بابر اعظم چوتھے نمبر پر بلے بازی کیلئے آئے تو اظہر علی کریز پر تھے لیکن وہ 45 رنز بنا کر ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔
https://twitter.com/x/status/1604037397909540864
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رواں سال میں مجموعی طور پر 23 بار نصف سنچری یا اس سے زیادہ رنز سکور کیے جس میں 7 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ 2013ء میں مصباح الحق نے 22 دفعہ نصف سنچری یا زائد رنز کی اننگز کھیلی جس میں 15 ون ڈے اور 7 ٹیسٹ اننگز شامل تھیں۔
اس سے پہلے 1996ء میں سابق کرکٹر سعید انور نے 7 اور 13 مرتبہ نصف سنچری یا بڑی اننگز کھیلی تھی جن کے ریکارڈ کو 2000ء میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں 10 مرتبہ 50 یا زائد رنز بنا کر برابر کر دیا تھا۔
2014ء میں سری لنکن کپتان کماراسنگاکارا میں 25 دفعہ نصف سنچری یا اس سے بڑی اننگز کھیل رکھی ہے، یہ ریکارڈ اب تک برقرار ہے، انہوں نے 2015ء میں ون ڈے اور ٹیسٹ میچز میں 12،12 اور ایک بار ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں نصف سنچری یا زائد رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 2005ء کے دوران ون ڈے میں 11، ٹیسٹ میں 12 اور ٹی ٹوینٹی میچ میں ایک بار نصف سنچری یا زائد رنز کی اننگ کھیل رکھی ہے۔
1999ء میں سابق بھارتی کھلاڑی سارو گنگولی ون ڈے میں 14 ٹیسٹ میچز میں 9 اننگز کھیل کر ریکارڈ قائم کیا تھا، اب بابر اعظم عالمی سطح پر ریکارڈ میں ان کے برابر ہیں، کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اگر بابر اعظم نصف سنچری یا زائد رنز بنا پائے تو وہ ریکارڈ میں رکی پونٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ جائینگے۔
ایک برس میں 22 دفعہ یہ اعزاز حاصل کرنے والوں میں بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر، سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا بھی شامل ہیں ۔ 2007ء میں سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے میں 14 اور ٹیسٹ میں 8 اننگز کھیلی تھیں جبکہ سری لنکا کے سنتھ جے سوریا نے 1997ء میں ون ڈے میں 12 اور ٹیسٹ میں 10 اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔