کپتانی کی جنگ، رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خبر دار کر دیا

13ramizrajakhabrdarkrdia.jpg

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے انکشاف کیا ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان ٹیم کی کپتانی کیلئے آمنے سامنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی ٹیم کی کپتانی کی جنگ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ ماضی سے سبق سیکھے،90 کی دہائی کی مثال سامنے رکھیں، اس دور میں بھی کپتانی کی افواہوں سے قومی کرکٹ تباہ ہوگئی تھی۔

سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، افسوس ہے کہ بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کپتانی کی جنگ میں آمنے سامنے آگئے ہیں، ان تنازعات سے بابراعظم کی وائٹ بال کی ٹیم پر بھی منفی اثر پڑے گا۔
 

Back
Top