کوہلی کی سنچری کیلئے امپائر نے قوانین کی دھجیاں اڑادیں
بنگلا دیش کیخلاف ویرات کوہلی کی سنچری مکمل کرانے کیلئے امپائر نے رولز کی دھجیاں اڑادیں,پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے کوہلی کی سنچری مکمل کرانے کیلئے واضح وائیڈ بال نہیں دی۔
بیالیس ویں اوور میں جب کوہلی 97 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے اور انہیں اپنی سنچری مکمل کرنے کیلئے تین رنز چاہئے تھے لیکن بھارت فتح سے صرف دو رنز دور تھا۔
ورلڈ کپ کے گذشتہ روز کے میچ میں انڈیا نے بنگلہ دیش کے خلاف سات وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ کہا جارہا ہے کہ امپائر رچرڈ کیٹلبرو کے وائیڈ نہ دینے کے فیصلے سے وراٹ کوہلی کو اپنی سنچری مکمل کرنے کا موقع ملا۔
انڈین ٹیم دوسری اننگز میں 257 کے ہدف کا تعاقب کر رہے تھے۔ تین وکٹوں کے نقصان پر انڈیا کا سکور 255 تھا۔ انڈیا کو جیت کے لیے دو رنز درکار تھے مگر کوہلی کی سنچری میں تین رنز باقی تھے۔
بنگلہ دیشی سپنر نسیم احمد کے اوور کی پہلی گیند لیگ سائیڈ سے کیپر کے گلووز میں گئی مگر امپائر نے مسکراتے ہوئے اس پر وائیڈ کا اشارہ نہیں دیا۔ کوہلی نے اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگایا اور اپنی سنچری مکمل کر لی۔
بھارت کے خلاف میچ میں بنگلادیش کی قیادت شکیب کی جگہ نجم الحسن شانتو نے کی، ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں نجم الحسن شانتو نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کراؤڈ ہمیں سپورٹ کرے گا۔
https://twitter.com/x/status/1715041116800655461
https://twitter.com/x/status/1715050294252351998
https://twitter.com/x/status/1715034349920223457
https://twitter.com/x/status/1715038226514428386
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/SM-crick.jpg
Last edited: