
اپرکوہستان کے علاقے رنولیا دبئی خوار میں سیلابی ریلے کے دوران ایک پتھر پر پھنسے شخص کو پاک فوج کے جوانوں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچا لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوہستان انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی کال کی گئی تھی، جی او سی منگلا ڈویژن
اورکمانڈر منگلا بریگیڈ پتن کے قریب فلڈ اسیسمنٹ مشن پرتھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہنگامی کال پر قیمتی جان بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا رخ موڑا گیا اور پاک آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے انتہائی خطرناک صورتحال میں ایک شخص کوریسکیو کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ آرمی ٹیم بروقت نہ پہنچتی توسیلاب میں پھنسا شخص ڈوب سکتا تھا، پائلٹ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹرکو نیچے لا کر پتھر پر پھنسے شخص کوریسکیو کیا۔
https://twitter.com/x/status/1564114474566668288
آئی ایس پی آر کے مطابق فوج اورآرمی ایوی ایشن اپنی روایات کے تحت اپنے بہن بھائیوں کوریسکیوکرنےکیلئے پرعزم ہے۔ آرمی چیف کے وژن کے مطابق پاکستان کےعوام ہی افواج پاکستان کی ترجیح ہیں اور ہم اُس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہر فرد تک پہنچ کر مدد نہیں کی جاتی۔
اس شخص کو ریسکیو کرنے کا سارا عمل کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ ہو گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے سیلابی ریلے کے دوران خوف سے یہ شخص پتھر پر پھنسا ہوا ہے تاہم ہیلی کاپٹر انتہائی نیچے لا کر آرمی ایوی ایشن نے اس شخص کو ریسکیو کر لیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pak-army%20kohistan.jpg