
کوک سٹوڈیو کے 14 ویں سیزن کا آغاز۔۔ عابدہ پروین اور نصیبولعل کی ملاقات کی ویڈیو کے چرچے ۔۔ سوشل میڈیا صارفین متاثر
کوک سٹوڈیو نے اپنے 14 ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے۔ نامور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور پنجابی گانوں سے شہرت حاصل کرنیوالی گلوکارہ نصیبولعل کے گانے "تو جھوم"سے کوک سٹوڈیو14 کا آغاز ہوا تو اس گانے نے سب کو اپنے سحر میں جکڑلیا۔
تو جھوم' کی موسیقی ذوالفقار جبار خان المعروف زُلفی نے ترتیب دی، عابدہ پروین نے زلفی کے تیار کردہ گانے کی تعریف کی
اس گانے کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب عابدہ پروین سٹوڈیو آئیں تو اس وقت نصیبو لعل ریہرسل کر رہی تھیں۔
عابدہ پروین سٹوڈیو پہنچیں تو نصیبو لعل انکے احترام میں کھڑی ہوگئیں، عابدہ پروین نے انہیں منع کیا تاہم نصیبو لعل یہ کہتے ہوئے کھڑی ہوگئیں کہ 'مجھے اچھا نہیں لگتا۔
عابدہ پروین اور نصیبو لال کی وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ فنکارائیں ایک دوسرے سے نہایت خلوص، محبت اور انکساری کے ساتھ مل رہی ہیں۔
اسکے بعد نصیبولال عابدہ پروین سے گلے ملیں، ان سے ہاتھ ملایا اور ان کے گھٹنوں کو بھی چھوا۔
اینکرپرسن سعدیہ افضال نے عابدہ پروین اور نصیبو لعل کی ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ 'جب دو لیجنڈز ملتے ہیں۔' انہوں نے مزید لکھا کہ 'عاجزی اور انکساری اس طرح کی ہوتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1482143890547572738
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/naseeb-abida111h.jpg