
پیپپلز پارٹی کسی غیرآئینی،غیرقانونی طریقہ کار کے ساتھ نہیں، قمر زمان کائرہ
سابق صدر آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ فارمولا بنا بنا کرملک کا بیڑا غرق کررہے ہیں، اب یہ عالم ہےکہ وہ فرماتے ہیں کہ آکرہماری مددکریں کوئی ہم طریقہ بنائیں، فارمولہ بنائیں لیکن واب یہ ہے اب تم کرو اس کی چھٹی پھر کرو ہم سے بات۔
جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں میزبان نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ سے سوال کیا کہ کون زرداری صاحب سے کہہ رہا ہے کہ آئیں مدد کریں ،کوئی طریقہ بنائیں کوئی فارمولا بنائیں ؟ جس پر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی بات کرتی ہے وہ غلط کئے ہوئے کو کالعدم کرنے کی بات کرتی ہے،وہ ہم نے مارشل لا، مشرف دور اور موجودہ حکومت کو بھی کہی۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہم کہہ چکے ہیں ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو ہم حاضر ہیں، ہم پہلے بھی یہ کام کرتے رہے ہیں،ملک میں مشکل ترین حالات ہیں، پر ہم ساتھ دینے کو تیار ہیں،شاہزیب خانزادہ نے سوال کیا کہ یہ تاثر تو ہے مختلف معاملات میں پاکستانی پیپلز پارٹی سے بھی رابطہ کیا گیا،پھر زرادری صاحب بھی ایسا کہہ رہے ہیں،پھر اس حکومت کو گھر بھیج کر کس فارمولے کیلئے پیپلز پارٹی سے رجوع کیا گیا ہے۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اس بارے میں علم نہیں لیکن جب بھی ایسا مسئلہ ہوگا، ایک پارٹی سے مباحثہ ہوگا، لیکن یہ بات طے ہے کہ پیپپلز پارٹی کسی غیرآئینی،غیرقانونی طریقہ کار کے ساتھ نہیں ہے نہ کبھی سپورٹ کرے گی، نہ کبھی ایسا کیا
شاہزیب خانزادہ نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی پھر یہ کہوں کہے گی انہیں گھر بھیجو پھر کرو ہم سے بات؟ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گھر بھیجو سے مراد یہ ہے کہ ہم کیا کہہ رہے، مسلم لیگ کیا کہہ رہی؟بعض اوقات ہم اپنے قومی اداروں کے احترام میں کچھ نہیں کہ پاتے، لیکن پھر بھی پتا تو ہوتا ہے،اتحادیوں کو ساتھ ملانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کے قومی اداروں کو نہ کہیں گے نہ کہنا چاہئے کہ ہمارا ساتھ دو، نہ ان کو ساتھ دینا چاہئے،ہم کہیں گے آپ اپنا کردار ادا کریں اور سیاست کو اپنا کردار ادا کرنے دیں،اپوزیشن کا کیا صرف باتیں کرتی رہیں گی،حکومت کے جو کام کرنے کے ہیں وہ کرنے سے قاصر ہے۔
نوابشاہ میں خطاب میں آصف زرداری کا کہنا تھاکہ میں نے ان کو پہلے دن کہا تھا کہ نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی، اب یہ نیب چلا رہے ہیں، حکومت نہیں چلا رہے،ان کے اپنے سیکرٹریز کسی بھی معاہدے پر سائن کرنے پر تیار نہیں ہیں، اب تو نیب میں ریلیکسیشن دی جا رہی ہے لیکن جو نقصان ہونا تھا وہ تو ہو گیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ڈالر 180 روپے کا ہو گیا ہے، ضرورت ہی نہیں تھی روپے کی قدر کم کرنے کی، یہ ڈی ولیوی ایشن کرنے والے جاہل ہیں،یہ جتنے بھی باہرسے آتے ہیں جاہل ہیں، ان کوسمجھ نہیں آئی اورہمارا قرض ڈبل ہوگیا ہے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کیلئے کوئی مسئلہ نہیں،ان کیلئے مسئلے ہیں،اب یہ عالم ہےکہ وہ فرماتے ہیں کہ آکرہماری مددکریں کوئی ہم طریقہ بنائیں، فارمولہ بنائیں، میں نے کہا کوئی فارمولہ وارمولہ نہیں، تم نے یہ فارمولے بنا بنا کرملک کا خانہ خراب کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zardari.jpg