کونسا گروپ پاکستان میں اب ووکس ویگن اور سکوڈا کاروں کی اسمبلنگ کرے گا؟

skoda.jpg


مشہور چینی کار ساز کمپنیوں کی بڑی تعداد میں پاکستان آمد سے ملک میں کراس اوور ایس یو وی کی مانگ میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اب یورپی کارمینوفیکچرنگ برانڈز نے بھی پاکستانی مارکیٹ پر اپنی نظریں جما لی ہیں۔

فرانسیسی آٹوموبائل کمپنی پی ایس اے گروپ کی پاکستان آمد کے بعد اب ووکس ویگن نےبھی پریمیئر موٹرز کے ساتھ ملک میں اس کی کاروں کو اسمبل کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب پریمیئر موٹرز نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ بلوچستان کے علاقے حب میں گاڑیوں کی اسمبلنگ کیلئے یونٹ لگائے گی جہاں ووکس ویگن اور سکوڈا کی گاڑیوں کی اسمبلنگ کا کام کیا جائے گا۔

پریمیئر موٹرز نے رواں سال جولائی کے مہینے میں ملک میں اپنے اسمبلی پلانٹ کا آغاز کیا جس میں سالانہ 30 ہزار گاڑیاں اسمبل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس نے اے کے ڈی سیکیورٹیز کو بھی اپنے ساتھ بطور شراکتدار متعارف کرایا ہے۔ جو اس منصوبے میں 100ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔


یاد رہے کہ 3 ماہ قبل سکوڈا کمپنی کے وفد نے پراگ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات کی تھی اور اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنی گاڑیوں کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس ملاقات میں پاکستانی سفیر نے سکوڈا کار مینوفیکچرنگ کمپنی کے وفد کو پاکستانی کار مارکیٹ کی مانگ اور حالیہ تبدیلیوں سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ سکوڈا کے وفد نے پاکستانی مارکیٹ کی اس مانگ اور تبدیلی کو تسلیم کرتے ہوئے اس مارکیٹ کا جلد از جلد حصہ بننے کیلئے آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
Where is the mehngai- shangai? Car saies are at a all time high despite high cost of petrol.